تازہ ترین  

کورونا سے ڈرنے کی نہیں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، پنجاب یونیورسٹی چیف میڈیکل آفیسر
    |     1 month ago     |    اہم خبریں
لاہور (آپکی بات ڈاٹ کام) پنجاب یونیورسٹی چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر محمد اکرم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ڈرنے کی نہیں بلکہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام یونیورسٹی کمیونٹی کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے بینرز، پوسٹرز لگانے کے ساتھ پملفٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوپری سانس کا انفکیشن اس وقت چین کے ساتھ دنیا کے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جو تشویشناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وائرس جس کی وجہ سے ہے وہ بہت قوی ہے جس کا علاج اینٹی بائیوٹک سے ممکن نہیں۔ ڈاکٹر محمد اکرم نے کہا کہ کورونا وائرس کا شکار افراد کو بار بار بخار اور لمبے عرصے تک کھانسی رہتی ہے جبکہ اس کا شکار زیادہ تر بچے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالغوں کوعام طور پر بے چینی، سر درداور بنیادی طورسانس سے متعلق بیماری محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے بار بار اچھے صابن سے ہاتھ دھونے، سردی اور زکام کے مریضوں سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کھانستے اور چھینکتے وقت منہ اور ناک کوڈھانپ کر رکھنااور پالتو جانوروں سے دور رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کھانا پکانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونے کے علاوہ کھانے کو اچھی طرح پکانا چاہیے، کسی بھی آنکھ، چہرے اور منہ کو چھونے سے گریز کرنا چاہیے۔ڈاکٹر اکرم نے کہا کہ تلی اور مصالحہ دار خوراک سے پرہیز کریں اور وٹامن سی کا استعمال جاری رکھیں۔  





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved