تازہ ترین  

پنجاب یونیورسٹی آفیسرزویلفیئر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس میلہ کا انعقاد
    |     2 months ago     |    سپورٹس
لاہور (آپکی بات ڈاٹ کام) پنجاب یونیورسٹی آفیسرزویلفیئر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس میلہ کے سلسلے میں وائس چانسلر آفس گراؤنڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا جس میں رجسٹرار، خزانہ دار، کنٹرولر آفس، انجینئرنگ برانچ اور اولڈ کیمپس کی ٹیموں حصہ لیا۔ فائنل مقابلے میں اولڈ کیمپس کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنٹرولر آفس کی ٹیم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئرایسو سی ایشن کے صدر جلیل طارق، کنٹرولر امتحانات محمد رؤف نوازسمیت دیگر انتظامی عہدیدران نے شرکت کی۔اپنے پیغام میں جلیل طارق نے کہا کہ روزمرہ دفتری امور کے ساتھ ساتھ ایسی سرگرمیوں کا انعقاد جسمانی و ذہنی صحت کیلئے ضرور ی ہے۔انہوں نے جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔ دریں اثناء پنجاب یونیورسٹی سکیورٹی آفس کے زیر اہتمام نیو کیمپس گراؤنڈ میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سکیورٹی گارڈز نے بھرپور شرکت کی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے داد وصول کی۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved