تازہ ترین  

سابق ایڈیشنل آئی جی اور سابق ایس پی کی جانب سے ڈی پی او وہاڑی جناب اختر فاروق کو خراج تحسین
    |     3 weeks ago     |    اہم خبریں

ایس ایچ او دانیوال مرزا رحمت علی نے ڈاکو گرفتار کر کے ڈیڑھ کروڑ کا مسروقہ مال برآمد کیا

رپورٹ : سید عمران سعید نقوی وہاڑی


وہاڑی : جب سے تھانہ دانیوال کی آئی جی پنجاب جناب شعیب دستگیر کے حکم اور ڈی پی او وہاڑی کی جدو جہد سے اپ گریڈیشن ہوئی تب سے ڈی ایس پی صدر وہاڑی خالد جاوید جوئیہ اور ایس ایچ او مرزا رحمت علی کی جدوجہد میں تیزی آگئی ہے جبکہ سرکل ضلع وھاڑی میں پولیس کی فعالیت کی مانیٹرنگ کے لیے نئے سال کی آمد کے ساتھ ڈی پی او وھاڑی جناب اختر فاروق نے کھلی کچہریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے تازہ ترین کھلی کچہری انہوں نے دفتر پولیس وھاڑی میں منعقد کی کیونکہ موسم سرد تھا اور باھر کھلی کچہری کا انعقاد آسان نہ تھا چنانچہ سائلین کو دفتر میں بٹھایا گیا ایسا وی آئی پی پروٹو کول ملنے سے سائلین کی آدھی پریشانی کا خاتمہ ہوا کھلی کچہری کے دوران سائلین کے مسائل غور سے سنے گئے اور متعلقہ افسران کو احکامات بھی جاری کیے گئے.شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او وھاڑی تک عام آدمی کی رسائی خوش آئند ہے جبکہ مسائل فوری حل کرنے کا عوام کو موثر پلیٹ فارم مل گیا ہے دریں اثنا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وھاڑی اختر فاروق نے اچانک پولیس ڈرائیونگ سکول وھاڑی کا وزٹ کیا وہاں پر ڈرائیونگ ٹیسٹ کے مراحل کا جائزہ لیا جبکہ ڈرائیونگ لا ئسنس کے حصول کے لیے موجود امیدواروں سے فیڈ بیک لیا چونکہ ڈی ایس پی ٹریفک کے اختیارات ڈی ایس پی صدر خالد جاوید جوئیہ کے پاس ہیں انہوں نے پہلے ہی ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی شفا فیت اور میرٹ کا نفاذ کرکے ماحول کو قانون کے تابع کر رکھا ہے جبکہ ٹاؤٹ مافیا کی لائسنس برانچ میں دا خلے پر پابندی لگا رکھی ہے جس سے ان سماج دشمن افراد کی چیخیں نکل گئی ہیں چنانچہ برانچ کے اہلکاروں سے میل ملاپ کے مواقع ختم ہو چکے ہیں ڈی ایس پی صدر جناب خالد جاوید جوئیہ صاحب اپنے باس ڈی پی او وہاڑی جناب اختر فاروق کے وژن کے مطابق چل رہے ہیں جن کی ہدایت ہے کہ ڈرائیونگ لا ئسنس کے اجرا میں کوئی کوتاہی یا کمپرومائز برداشت نہ کیا جائے کیو نکہ یہ ڈرائیور اور ساتھ بیٹھے ہوئے افراد یا مسافروں کی زندگی اور سلامتی کا اجازت نامہ ہے خدانخواستہ غلط شخص کو یہ لائسنس جاری ہو جائے تو ایک چھو ٹے سے حادثے کی صورت میں اپاہج ہونے والا خاندان کا کفیل پورے خاندان کی کفالت سے محروم ہو جاتا ہے اس لیے ڈی پی او کے وزن کے مطابق ڈی ایس پی صدر جناب خالد جاوید جوئیہ نے تازہ احکامات میں صرف میرٹ پر ٹیسٹ کے امور نمٹانے اور اس کی پرویژن کا انتظام کیا ہے ادھر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب اختر فاروق نے ریکروٹ کورس مکمل کر کے آنے والے نئے 39 کنسٹیبلان کو پولیس لا ئنز وہاڑی میں خوش آمدید کہا تعارفی تقریب میں ڈی پی او نے پولیس کی ورکنگ اور ذمہ داریوں بارے بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کا طرز عمل عوام کے لیے مثالی ہونا چاہیے تمام پولیس اہلکار عوام کے دلوں میں جگہ بنا کر عوام دوست ماحول فراہم کریں ضلع میں دی گئی مختلف ذمہ داریوں کو ایمانداری اور نیک نیتی سے ادا کیا جائےاور عوام کی خدمت مطلوب رہنی چاھیے اس موقع پر ریفریشمنٹ کا اہتمام ہوا جب سے آئی جی پنجاب جناب شعیب دستگیر صاحب نے ماڈل تھانہ دانیوال کو اپ گریڈ کیا ہے تب سے ایس ایچ او دانیوال مرزا رحمت علی مزید متحرک اور فعال ہو گئے ہیں اس علاقے میں نجی مواصلاتی کمپنی کے ٹاورز سے قیمتی الیکٹرانک سامان اور آرٹی این ڈیوائسز کی واردات کرنے والےگروہ کے دو ممبران نے ڈیڑھ کروڑ کی بڑی ڈکیتی کی ڈی پی او اختر فاروق کی دی گئی ٹائم لمٹ میں ایس ایچ او مرزا رحمت علی نے ڈی ایس پی صدر خالد جاوید جوئیہ کی نگرانی میں جدید ٹیکنیکل ذرائع استعمال کیےملزمان احمد رضا اور محمد علی کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کروڑ مالیتی مسروقہ ریکوری اور اسلحہ کی بر آمدگی ممکن بنائی یہ منظم اور پیشہ ور گروہ تھا جس کو گرفتار کرنا چیلنج تھا اس موقع پر نجی کمپنی کے افسران سابق ایڈیشنل آئی جی خالد لطیف ،سابق ایس پی ملتان خان نیازی ،سابق ڈی ایس پی دیوان شاہد صابر حفیظ ،شبیر حسین نے ڈی پی او ،ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او کو اعزازی شیلڈز دیں اورکہا کہ وہاڑی پولیس واقعی عوام الناس کی املاک کی محافظ ہے دریں اثنا کمیونٹی پولیسنگ کے وزن پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او مرزا رحمت علی نے وھاڑی کے شبیراحمد کے گم شدہ 12 سالہ بیٹے حسن علی کی سرچنگ کے لیے مختلف قریبی اضلاع میں ٹیمیں روانہ کیں چشتیاں سے بچہ ٹریس ہواوالدین کا غمگین چہرہ مسرت کا نشان بن گیا۔






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved