تازہ ترین  

جے یو آئی نے حکومت کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا
    |     4 weeks ago     |    اہم خبریں
اسلام آباد (آپکی بات ڈاٹ کام)جمعیت علمائے اسلام(ف)کے رہنما مولانا عطاءالرحمان نے کہاہےکہ حکومت نےحافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخ اور مفتی کفایت اللہ کو  گرفتار کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، اس لئے ہم نے حکومت کے ساتھ معاہدہ ختم کردیاہے ، اب ہم ریڈ زون میں داخل نہ ہونے کے پابند نہیں رہے ۔
ڈیلی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا عطا ءالرحمان نے کہا کہ ہمارا معاہدہ انتظامیہ کے ساتھ ہوا ہے لیکن حکومت نے اس معاہدے کے بعد خلاف ورزی کی ہے ، ہمارے سینیٹر حمد اللہ کی شہریت منسوخ کی ہے ،مفتی کفایت اللہ سمیت ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا گیا تو پھر ہم نے اس معاہدے کوختم کرنے کا اعلان کردیاہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہہ چکے ہیں کہ یہ بتایا جائے کہ شوکت عزیز اور معین قریشی کہاں کے رہنے والے تھے ؟۔ انہوں نے کہا کہ 31اکتوبر کوجب یہ طوفان اسلام آباد میں داخل ہوگا تو نہ یہ حکومت ہوگی اور نہ اس کے لوگ نظر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک دفعہ اعلان کردیا ہے کہ معاہدہ ختم ہے کیونکہ حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ،اس لئے ہم اب ریڈ زون میں داخل نہ ہونے کے پابندنہیں رہے اورنہ ہی حکومت پابند ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ ہم اسلام آباد آکر اگلے پلان کا اعلان کریں گے اور مجھے یہ پکا یقین ہے کہ جب آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل ہوگا تو یہ حکومت نہیں رہے گی ۔
مولانا عطاءالرحمان کا کہناتھا کہ 31تاریخ کو انسانوں کا ایک سمندر نکلے گا تو یہ حکومت تو کیا بڑی بڑی حکومتیں بھی انسانی سیلاب کا مقابلہ نہیں کرسکیں تو یہ کیا مقابلہ کرسکیں گے ؟۔ انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف دھرنا دے رہی تھی تواس کا احتجاج اوردھرنا جائز تھا؟۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت جعلی ہے ، جعلی الیکشن ہوئے ہیں اور اس کے نتیجے میں یہ جعلی حکومت بنائی گئی ہے ۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved