تازہ ترین  

فاﺅنڈیشن فار ینگ ریسرچرز کے زیراہتمام الفنان کالج میںفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
    |     3 weeks ago     |    اہم خبریں
ڈسکہ(امین رضا مغل)فاﺅنڈیشن فار ینگ ریسرچرز کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور ادویات بھی دی گئیں ۔ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کام کرنے والی ملک گیر تنظیم فاﺅنڈیشن فار ینگ ریسرچرز کے زیراہتمام مقامی الفنان کالج میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ماہر ڈاکٹرز ،فارماسسٹس،فزیو تھراپسٹ نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا جبکہ ادویات بھی مفت دی گئیں ۔سینئر گائنا کالوجسٹ سرگنگا رام ہسپتال لاہور ڈاکٹر یاسمین احسان، ڈاکٹر محمد ثوبان ،ڈاکٹر تحسین ریاض ،فزیو تھراپسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عنبر شبیر، ڈاکٹر منزہ اروا میڈیکل کیمپ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رائے وقاص سمیت فیکلٹی آف فارمیسی یوسی پی سے والنٹیئرز عبداللہ فاروق اور مبین احسان نے شرکت کی ۔اس موقع پرچیئرمین فاﺅنڈیشن فار ینگ ریسرچرز ڈاکٹر عرفان بشیر اور ڈاکٹر یاسمین احسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ FYRایک فلاحی تنظیم ہے جس کے ذریعے ہم منشیات کی روک تھام ،نشہ کے عادی افراد کے علاج ، پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات وانسانیت کی خدمت اور فلاح وبہبود کے حوالہ سے مختلف شہروں میں میڈیکل کیمپ، آگاہی واک وسیمینارز کا اہتمام کرتے ہیں ۔چیف ایگزیکٹو الفنان کالج محمد منور بھٹی نے کہا کہ الفنان کالج بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت وصفائی کے حوالہ سے بھی خدمات سرانجام دیتا رہے گا ۔چیئرمین پریس کلب شہباز علی محسن نے اراکین پریس کلب کے ہمراہ دورہ کے موقع پر فاﺅنڈیشن فار ینگ ریسرچرز کی خدمات کو سراہا  





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved