تازہ ترین  

کشمیر کے حالات چھپانے کی بھارتی کوشش، الجزیرہ نے پردہ چاک کردیا
    |     3 weeks ago     |    اہم خبریں
لاہور(آپکی بات ڈاٹ کام) بھارت کشمیر کی صورتحال دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھنا چاہتا ہے۔ عالمی میڈیا نے جدوجہد آزادی کی مکمل رپورٹ دنیا کو دکھا دی۔ الجزیرہ کے مطابق بھارت ہندو آبادکاری کے ذریعے وادی میں مسلم اکثریت کو ختم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق عرب ٹی وی الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں ہندو آباد کاری کا منصوبہ بنا چکا ہے جبکہ کشمیری اسے کسی صورت قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کرفیو کے باجود لوگوں نے مساجد سے نماز کے بعد جلوس نکالے۔ بھارت مخالف ان ریلیوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لوگوں نے وادی میں جاری کرفیو کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے فوری ختم ہونا چاہیے۔

الجزیرہ کے مطابق کشمیری نوجوانوں اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، جس میں کئی نوجوان زخمی ہوگئے۔






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved