تازہ ترین  

مریم نواز کی گرفتاری مقبوضہ کشمیر پر ناکام حکومتی پالیسی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، افتخارالحسن/افضل منشا
    |     2 weeks ago     |    اہم خبریں
ڈسکہ(امین رضا مغل)رکن قومی اسمبلی سیدافتخارالحسن اور سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)محمدافضل منشاء نے کہا ہے کہ مریم نواز کی گرفتاری مقبوضہ کشمیر پر ناکام حکومتی پالیسی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے تبدیلی سرکار کی یہ بھول ہے کہ ان چیرہ دستیوں سے ہمیں دبالے گی، ایسے حادثوں کو برداشت کرتے ہماری عمر گزر گئی، محترمہ مریم نواز نیب میں باقاعدہ پیش ہوتی رہیں، حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے، اپوزیشن حکومت کو دیوار سے لگا دے گی، ملک کو اندھیروں سے نکالنا نواز شریف کا قصور ہے ؟ شاہد خاقان عباسی نے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھنے دیں، شاہد خاقان نے میدانوں، پہاڑوں سے پائپ لائن گزار کر گیس پہنچائی، وزیراعظم کے مظالم برداشت کرلیں گے، سر نہیں جھکائیں گے موجودہ حالات کے پیش نظر قوم جوش و خروش مگر بھاری دل سے جشن آزادی منائے گی، باپ اور بیٹی بیرون ملک سے خود کو قانون کے حوالے کرنے وطن آئے، ایک بیٹی بیمار ماں کو چھوڑ کر خود کو قانون کے حوالے کرنے وطن آئی، پوری قوم جانتی ہے یہ گرفتاریاں پہلی بار نہیں ہوئیںکیونکہ یہ سیاسی انتقام لیا جارہا ہے پشاور کے لوگ حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں، خیبرپختونخوا احتساب بیوروپر 70 ارب خرچ ہوئے اور بند کر دیا گیا، رانا ثنا اللہ کے داماد کو بھی گرفتار کر لیا گیا، نواز شریف کے ساتھیوں کا قصور قوم کی خدمت ہے، مریم نواز کا قصور بتا دیا کہ وہ عوام اور اپنے باپ کیلئے نکلی، مہنگائی میں کمی ہوتی تو قوم ان کو دعائیں دیتی، معیشت کی کشتی اس وقت بھنور میں ہے 





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved