تازہ ترین  

ایک اور ٹاکرا
    |     2 weeks ago     |    کالم / مضامین
*ایک اور ٹاکرا*

*تحریر:- اسحاق مزاری*


عمران خان کا دورہ امریکہ پر روانہ ہونے کے بعد سے انڈیا نے لائن آف کنٹرول کو گرم کر رکھا ہے۔
جبکہ ٹرمپ کے بیان کے بعد سے ہی حالات مزید کشیدہ ہیں۔
مگر پچھلے 3 دن سے حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔
متعدد بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔
جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی حملے کیے جارہے ہیں۔
انڈیا نے مقبوضہ وادی میں 28 ہزار فوجی مزید تعینات کردئیے ہیں جبکہ ہندو یاتریوں کو اگلے 24 گھنٹوں میں مقبوضہ وادی سے نکلنے کا حکم جاری کردیا۔
اور مزید فوج بھیجنے کے لیے تیاری کی جارہی ہے۔
کارگل جنگ کے بعد پہلی مرتبہ انڈیا کی جانب سے بھاری یعنی(بوفر) توپوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔
کچھ دنوں پہلے نیلم جہلم پراجیکٹ جو لائن آف کنٹرول سے 30 کلو میٹر دور ہے اسے نشانہ بنایا گیا۔جس سے پراجیکٹ کو کافی نقصان پہنچا۔
گزشتہ رات انڈین ائیر فورس کو الرٹ جاری کیا گیا۔
جس کے ساتھ ہی پاکستانی شاہینوں نے بھی کمان سمنبھال لیے۔ چھٹیاں منسوخ کردی گئی اور رات گئے بارڈر اور اہم مقامات پر گشت کرتے رہے۔
اس وقت انڈیا ایک ایڈونچر کے موڈ میں ہے اور پاکستان نے بھی 27 فروری سے زیادہ اچھی تیاری کرلی۔
اب کی بار اگر جنگ چھڑی تو شاہ ولی اللہ کی پیشن گوئی پوری ہوتی ہوئی نظر آئے گی جس کے مطابق شاید(6 ماہ یا 6سال) تک جنگ جاری رہے گی۔
اللہ پاک فوج کا حامی و ناصر ہو





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved