تازہ ترین  

ہم گورنمنٹ کو ٹیکس ادا کرنا چاہتے ہیں، زاہد حسین مغل
    |     4 weeks ago     |    اہم خبریں
ڈسکہ (امین رضا مغل)صدر دی ڈسکہ انجینئرنگ اینڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن زاہد حسین مغل نے کہا ہے کہ ہم گورنمنٹ کو ٹیکس ادا کرنا چاہتے ہیں ہمیں ملکی معاشی حالت کا مکمل طور پر ادراک ہے ہم ملک کو معاشی مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے اپنا حصہ ڈالنا اور صورتحال کو بہتر کرنااپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں تمام صنعتکار اور تاجر حضرات ایمانداری سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں لیکن اب ایف بی آر کے سخت گیر رویہ سے انڈسٹری دباﺅ کا شکار ہے بے یقینی اور خو ف وہراس کا عالم ہے انڈسٹری تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے مہنگائی بہت زیادہ ہے مارک اپ میں اضافہ کی وجہ سے صنعتکار بہت پریشان ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے دی ڈسکہ انجینئرنگ اینڈ اندسٹریل ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اونچی اڑان اور روپے کی قیمت میں مسلسل کمی سے انڈسٹری میں ایکٹیوٹی کم ہورہی ہے اس کے ساتھ ساتھ سیلز ٹیکس عائد کر کے انڈسٹری کے خاتمے کی طرف قدم بڑھایا جارہا ہے سرجیکل انڈسٹری ایک ایکسپورٹ انڈسٹری ہے فورجنگ پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن ختم کی جائے اور سابقہ پالیسی پر عمل کیا جائے زرعی آلات 6.27ارب ڈالر کی امپورٹ پر ہے پنجاب گورنمنٹ سبسڈی دے رہی ہے جبکہ وفاقی گورنمنٹ سیلز ٹیکس لگارہی ہے دونوں مخالف پالیسی ہے اس لئے سیلز ٹیکس کو ختم کیا جائے انڈسٹری کو ریلیف دیا جائے اور سابقہ پالیسی ایک سال کیلئے برقرار رکھی جائے انکم ٹیکس کا ریٹ بڑھا دیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ریونیو اکٹھا ہوسکے پیچیدہ سسٹم کو آسان کیا جائے اور فنانس بل کی کاپی اردو میں میں اپ لوڈ کی جائے ٹیکس قوانین سادہ اور آسان ہوں اس موقع پر چیئرمین سرجیکل ایسوسی ایشن خلیل الرحمن مغل، سینئر ممبرحاجی محمداقبال مغل، سابقہ ایم پی اے محمد آصف باجوہ ، سابق صدر محمد عابد مغل ودیگر نے بھی اظہار خیال کیا  





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved