تازہ ترین  

ترا دیدار سانسیں بخشتا تھا ۔۔۔ سو لمبی زندگی کرتا رہا ہوں
    |     4 weeks ago     |    شعر و شاعری
جو دل چاہا وہی کرتا رہا ہوں
ہمیشہ ان کہی کرتا رہا ہوں

جو سچ پوچھو محبت تو نہیں تھی
میں تیری نوکری کرتا رہا ہوں

ترا دیدار سانسیں بخشتا تھا
سو لمبی زندگی کرتا رہا ہوں

ہنر کوئی نہیں تھا گو کہ مجھ میں
مگر باتیں بڑی کرتا رہا ہوں

اداکاری کا کب تھا شوق مجھ کو
مگر اچھی بھلی کرتا رہا ہوں

زباں پر لفظ جم جاتے تھے لیکن
میں گونگی بات بھی کرتا رہا ہوں

تری دھن میں بھلا بیٹھا ہوں ورنہ
خدا کی بندگی کرتا رہا ہوں

عمر کرنے کو کیا تھا پاس میرے
محبت تھی وہی کرتا رہا ہوں






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved