تازہ ترین  

رواں برس اسٹیج ڈرامہ عید کے چٹکارے مقبولیت میں سب سے آگے، سندھ میں کامیابی کے بعد پنجاب میں بھی چرچے
    |     3 months ago     |    شوبز
کراچی (آپکی باٹ ڈاٹ کام) معروف رائیٹر و ڈائیریکٹرزاہد شاہ زاہد شاہ کے ڈرامہ عید کے چٹخارے کے سندھ کے بعد پنجاب میں بھی چرچے ۔ معروف کامیڈین اور ٹی وی فلمز کے سینکڑوں فنکاروں کی جانب سے ڈرامے کی بھرپور کامیابی پر زاہد شاہ کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ،رواں برس مقبولیت میں ڈرامہ عید کے چٹکارے مقبولیت میں تمام اسٹیج ڈراموں میں سب کو پیچھے چھوڑگیا ، پاکستان کے لیجنڈ اداکار منور سعید،ہدایتکارہ میڈم سنگیتا،جاوید شیخ ،میڈم سنگیتا،نسیم وکی ،افتخار ٹھاکر،امانت چن،ظفری ناز،سخاوت ناز،اظہر رنگیلا،روف لالہ ،ہنی البیلا،آغاماجد،بابو راناسمیت لاہور ،فیصل آباداور ملتان کے نامور آرٹسٹوں نے ٹیلی فون کے زریعے ڈرامہ عید کے چٹخارے کی مبارکباد پیش کی ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے زاہد شاہ کو لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ڈرامہ عید کے چٹخارے اور اپنے کئی ہٹ ڈراموں کو پیش کرنے کا مشورہ دیا،اس موقع پر مختلف فنکاروں سے مبارکباد سمیٹتے ہوئے رائیٹر ڈائیریکٹر زاہد شاہ کا کہنا تھا کہ میرے لیے اس سے بڑھ کر اور خوشی کیا ہوگی کہ میرے ڈرامے کراچی سمیت پورے پنجاب میں پسند کیئے جارہے ہیں ان کاکہنا تھا کہ ڈرامہ عید کے چٹکارے کی کامیابی کے پیچھے بہترین کہانی اوراس ڈرامے میں کام کرنے والوں کی لاجواب اداکاری کا سب سے بڑاہاتھ ہے کراچی کے لوگوں نے شقفت چیمہ ،سیم خان ، چاہت بلوچ، شکیل شاہ،سلیم شیخ ،احمد چیمہ، شمیر راہی ،یوسف پٹھان (بھورا)،سمیت ،فائزہ ملک اور دیگر فنکار وں کی ادکاری کو بے حد پسند کیا جبکہ میرے نوکر کے کردار مٹھل کو پسند کرنے پر میں تمام فنکاورں اور عوام کا بے حد شکر گزار ہوں ۔ 






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved