تازہ ترین  

اکیلا سرفراز ہی ورلڈ کپ ناکامی کا ذمہ دار نہیں ہے بلکہ۔۔۔۔۔۔پاکستانی آل راونڈر سہیل تنویر نے بڑی بات کہہ دی۔۔۔تفصیلات جانیے
    |     3 months ago     |    سپورٹس
لاہور (آپکی بات ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ء میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار اکیلے سرفراز احمد کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔تفصیلات کے مطابق سہیل تنویر نے کہا کہ میرے خیال سے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر صرف کپتان سرفراز احمد کو ذمہ دار ٹھہرانا غلط ہے کیونکہ ہار ، جیت بحیثیت ٹیم ہوتی ہے۔
لہذا یہ کہنا سراسر غلط ہوگا کہ سرفراز احمد ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کا ذمہ دار ہے۔ ہار ہو یا جیت ذمہ دار پوری ٹیم ہوتی ہے اور ہر گز یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ناقص کارکردگی کا ذمہ دار کپتان یا کوچ ہے۔
پاکستانی آل راونڈر سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ میں مانتا ہوں کہ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے حتمی ٹیم کے متعلق غلط فیصلے کیے گئے مگر اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ اکیلا کپتان یا کوچ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔ سہیل تنویر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی شروع سے ہی اچھی نہیں رہی ، ہم نے پہلے پانچ میں سے تین میچ ہارے حالانکہ ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹس میں شروع سے ہی اچھی کارکردگی کی ضرورت ہوتی ہے۔







Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved