تازہ ترین  

فلک تو کیا، زمیں پر بھی نہیں ہیں ۔۔۔ مرے پاوں کہیں پر بھی نہیں ہیں
    |     1 week ago     |    شعر و شاعری
فلک تو کیا، زمیں پر بھی نہیں ہیں
مرے پاوں کہیں پر بھی نہیں ہیں

کبھی آنسو گماں پر مطمئن تھے
مگر اب تو یقیں پر بھی نہیں ہیں

یہ کب اڑنے کی باتیں کر رہے ہو
ابھی موسم نہیں، پر بھی نہیں ہیں

جو ہم ہیں داد سے محروم تو کیا
زبان_نکتہ چیں پر بھی نہیں ہیں

کریں کیا مطمئن عاصم کسی کو
مکاں اپنے مکیں پر بھی نہیں ہیں





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved