تازہ ترین  

مرے پیچھے مرے ماں باپ دعا کرتے ہیں ۔۔۔ تم مقدر کے سکندر کو ہرانے نکلے؟
    |     1 week ago     |    شعر و شاعری
کشتیوں پر تری تصویر لگانے نکلے
تشنگی آج سمندر کی بجھانے نکلے

مرے پیچھے مرے ماں باپ دعا کرتے ہیں
تم مقدر کے سکندر کو ہرانے نکلے؟

ایک مدت سے ترا عکس نہیں بن پایا
کتنے مجبور مرے آئینہ خانے نکلے

اب بھی بیٹی کے جنم دن کی خوشی ہوتی نہیں
ہم بھی اندر سے وہی لوگ پرانے نکلے

میں تخیل میں بڑی دور سے ہو کر آئی
مرے اندر سے کئی اور زمانے نکلے

اتنی عجلت میں کسی اور سے ملنا تھا ہمیں
تری محفل سے کسی اور بہانے نکلے






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved