تازہ ترین  

آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے 15 رکنی وفد کا دورہ شمالی علاقہ جات
    |     3 months ago     |    اہم خبریں
ڈسکہ(امین رضا مغل)آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے 15 رکنی وفد کا دورہ شمالی علاقہ جات۔ صحافیوں اور لکھاریوں کی نمائندہ ملک گیر تنظیم آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا وفد شمالی علاقہ جات کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس پہنچ گیابانی و سنئیر نائب ایم ایم علی کی سربراہی میں 15 رکنی وفد نے شمالی علاقہ جات سوات،بحرین،کالام،گیبن جبہ اور مالم جبہ کا دورہ کیا اس دوران مختلف ادبی، سیاسی اور انتظامی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں اس موقع پر وفد کے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شمالی علاقہ جات ہمارے ملک کا حسن ہیں حکومت ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے فوری عملی اقدامات کرے ان علاقوں کی سڑکیں خستہ حال ہیں انہیں بہتر بنایا جائے تاکہ اندرون و بیرون ممالک سے آئے سیاح قدرت کے ان حسین نظاروں کوبہتر انداز میں دیکھ سکیں وفد میں حافظ محمد زاہد، اسلم سیال، راجہ فیضان، حسنین کمیانہ، نوید ملک، محمداحسن، معروف ڈرامہ نگار نایاب جیلانی، فاطمہ شیروانی، علینہ ارشد، مہوش احسن، فلک زاہد، حفصہ خالد، ریحانہ عثمانی اور فضہ زاہد شامل تھیں  





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved