تازہ ترین  

رحیم یار خان سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ، اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی گاڈی میں تصادم، 10 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ، تفصیلات جانیے
    |     1 week ago     |    اہم خبریں
رحیم یار خاں (آپکی بات ڈاٹ کام )رحیم یار خان کے قریب مسافر ٹرین اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اکبر ایکسپریس کا مال گاڑی کے ساتھ خوفناک تصام ہوا ہے جس سے اکبر ایکسپریس کا انجن مکمل تباہ ہوگیا ہے اور ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی ہیں۔ اس خوفناک تصادم کے نتیجے مءں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے اظہار افسوس کرتے ہوئے اس حادثے کو انسانی غفلت کا نتیجہ قرار دیا ہے اور تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے ، حادثے کے شدید زخمیوں کو 5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved