تازہ ترین  

گھر بیٹھے انٹرنیٹ سے کس طرح پیسے کمائیں؟ ای روزگار فری لانسنگ پروگرام میں داخلے کھل گئے
    |     1 week ago     |    سائنس و ٹیکنالوجی
لاہور(آپکی بات ڈاٹ کام)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یوتھ افیئرز‘ سپورٹس‘آرکیالوجی اینڈ ٹورازم کے مشترکہ منصوبے ”ای روزگار پروگرام“کے نئے بیچ میں داخلوں کیلئے پنجاب بھر سے پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے، ماسٹر ڈگری کے حامل 35 سال کی عمر تک کے بیروزگار نوجوانوں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ پروگرام کا مقصد پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کو فری لانسر کے طور پر تکنیکی تربیت فراہم کر کے انٹرنیٹ سے آمدنی کمانے کے قابل بنانا ہے۔امیدوار تکنیکی، غیر تکنیکی اور تخلیقی ڈیزائن کے شعبوں میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ فی الوقت پنجاب بھر میں 32 ای روزگار مراکز فعال ہیں جہاں 11 ہزار سے زائد طلبا تربیت مکمل کر کے انٹرنیٹ سے قریباً 14 کروڑ روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں۔امیدوار ای روزگار کی ویب سائٹ www.erozgaar.pitb.gov.pk پردرخواست دے سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بشکریہ ڈیلی پاکستان





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved