تازہ ترین  

ہم بہت ٹوٹ کے بکھرےہیں تری گلیوں میں
    |     2 weeks ago     |    شعر و شاعری
ہم ترے شہر سے جائیں گے تو مر جائیں گے
یعنی ہم تجھ کو بھلائیں گے تو مر جائیں گے

غیرت عشق اجازت نہیں دیتی ہم کو
زخم دل تم کو دکھائیں گے تو مر جائیں گے

اتنے مانوس ہوۓ ہیں تری ویرانی سے
ہم اگر گھر کو سجائیں گے تو مر جائیں گے

بد دعا قیس کی یہ جان ہی لے جاۓ گی
دشت کو شہر بنائیں گے تو مر جائیں گے

ہم بہت ٹوٹ کے بکھرےہیں تری گلیوں میں
دکھ کوئی اور اٹھائیں گے تو مر جائیں گے

اس لیے عشق میں ہم لوگ ہوۓ ہیں گمنام
ہم ترے سامنے آئیں گے تو مر جائیں گے

اس لیے ہونٹ یہ سی رکھے ہیں اپنے شاہد
اپنا غم تجھ کو سنائیں گے تو مر جائیں گے
.......





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved