تازہ ترین  

مسلمان شخص سے محبت کرنے پر گھر والوں نے ان کی زندگی جہنم بنادی۔ بولی وڈ اداکار ہریتھک روشن کی بہن سنینا روشن کا انکشاف
    |     2 weeks ago     |    شوبز
بھارت (آپکی بات ڈآت کام ) بالی وڈ اداکار ہرتیک روشن کی بہن سینا روشن نے انکشاف کیا ہے کہ مسلمان شخص سے محبت کرنے پر ان کے گھر والوں نے ان کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔ سنینا روشن نے دعویٰ کیا تھا کہ مسلمان صحافی روحیل امین سے محبت کرنے کی وجہ سے ان کا خاندان ان کا مخالف ہوگیا اور انہیں ڈرایا دھمکایا گیا، جس وجہ سے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئیں۔ سنینا روشن نے والد فلم ساز راکیش روشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کے والد نے مسلمان شخص سے محبت کرنے کے جرم میں تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں کہا کہ وہ جس شخص سے محبت کرتی ہیں وہ دہشت گرد ہے۔ سنینا روشن نے اعتراف کیا کہ انہیں ایک سال قبل ہی مسلمان صحافی روحیل امین سے محبت ہوئی اور پہلی بار ان کا رابطہ فیس بک کے ذریعے ہوا تھا۔ سنینا روشن کے بعد صحافی روحیل امین نے بھی بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جب خود ہریتھک روشن نے مسلمان لڑکی سے محبت کی تو وہ اپنی بہن کو محبت پر کیوں اعتراض کر رہے ہیں؟





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved