تازہ ترین  

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کر گئیں۔
    |     2 weeks ago     |    شوبز
ذہین طاہرہ گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں جہاں طبعیت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

سال 1949 میں لکھنؤانڈیا میں پیدا ہونے والی ذہین طاہرہ نے دہائیوں تک پی ٹی وی کے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ترین ڈرامے 'خدا کی بستی' میں بھی کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

اس کے علاوہ ذہین طاہرہ نے عروسہ، دستک، دیس پردیس، کالی آنکھیں، کہانیاں، وقت کا آسمان، ماسی اور ملکہ، راستے دل کے، کیسی ہیں دوریاں، شمع، دل دیا دہلیز، چاندنی راتیں، آئینہ، تجھ پر قربان سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا۔

ذہین طاہرہ نےڈراموں کے علاوہ تھیٹر اور ریڈیو کیلئے بھی کام کیا۔ ڈراما انڈسٹری میں انہیں طاہرہ آپا کے نام سے جانا جاتا تھا۔

ٹی وی پر آن ائر ہونے والا ان کا آخری ڈرامہ سیریل ’’ببن خالہ کی بیٹیاں ‘‘ تھا جو حال ہی میں اختتام پزیر ہوا۔

حکومت پاکستان نے شوبز انڈسٹری کے لیے لازوال خدمات کے اعتراف میں 2013 میں انہیں ’’ تمغہ امتیاز‘‘ سے بھی نوازا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیس بک





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved