تازہ ترین  

او تینوں لٙوے مولا۔۔۔۔!
    |     2 weeks ago     |    طنزومزاح
یہ سن 1996 کی بات ہے جب, لاہور کے ایک تھیٹر میں کام کرنے والے میاں بیوی والدین بننے والے تھے۔ ایک دن روٹین کے چیک اپ کیلئے ہسپتال گئے تو ان کی خوشی کی انتہاء نہ رہی جب انہیں بتایا گیا کہ ان کے ہاں جڑواں بیٹوں کی ولادت ہوگی۔
خیر سے بچے ہوگئے۔ دلچسپ بات یہ کہ بچے ہمشکل بھی تھے۔ وہ دونوں وقت کے ساتھ بڑے ہوئے تو انہیں یہ جان کر بہت صدمہ ہوا کہ ان کا ایک بچہ گونگا ہے۔
۔ علاج کیلئے بہت گھومے مگر اتنا جان پائے کہ بچہ قابل علاج تو ہے مگر اس کیلئے امریکہ جانا پڑے گا۔
دونوں نے دن رات محنت کی، مگر اتنے پیسے جمع کر پائے کہ والدین میں سے صرف ایک ہی بچے کے ساتھ جا سکتا تھا۔ ماں تھی، بیمار بچے کو کیسے خود سے جدا کر کے علاج کروا سکتی تھی۔ آخر ماں اور بچے کا ویزہ لگوایا گیا اور ایک دن وہ امریکہ روانہ ہو گئے۔
خاتون نے ائیرپورٹ سے بچے کو لیکر سنٹرل پارک کے علاقے کی طرف نکلی۔ بچہ خوشی سے آگے آگے بھاگتا جا رہا تھا کہ اسے کہیں سے بیس بال کی گیند سر میں آن لگی۔ بچے نے ادھر اُدھر دیکھ کر مارنے والے کو دیکھا اور روتے ہوئے کہا: "او تینوں لیوے مولا۔"
ماں یہ دیکھ کر خوشی سے پاگل ہو گئی ۔ جلدی سے
خاوند کو فون ملایا:
"بچہ بول پڑا ہے اور تینوں لیوے مولا کہا ہے۔"
خاوند یہ سن کر چپ رہا پھر کہا ایک منٹ ٹھہرو۔ تھوڑی دیر کے بعد خاوند کی آواز آئی: مولا تینوں وی لیوے,
گونگے نو تے ادھر ہی چھڈ گئی ہیں۔"





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved