تازہ ترین  

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل
    |     2 weeks ago     |    اہم خبریں
اسلام آباد: (آپکی بات ڈاٹ کام) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو طبیعت ناساز ہونے پر پمز ہسپتال اسلام آباد داخل کروا دیا گیا، ڈاکٹروں‌ کے مطابق وہ ہسپتال میں‌ 24 گھنٹے زیر علاج رہیں‌ گی.
دنیا نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو دوا کھانے پر ری ایکشن ہوا، انھوں نے نے گلے کی تکلیف پر اینٹی بائیوٹک گولی کھائی تھی، طبیعت ناساز ہونے پر انھیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ مشیر خصوصی کو الرجی کا مسئلہ ہے ، ان کے مختلف ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں، وہ 24 گھنٹے ہسپتال میں زیر علاج رہیں گی۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس جاری تھا کہ فردوس عاشق اعوان کی تربیت بگڑ گئی جس پر انھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved