تازہ ترین  

فخر انسانیت عبدالستار ایدھی وطن عزیز کا بہت برا نام ہے، آل پاکستان رائٹرز ایسوسی ایشن
    |     2 weeks ago     |    اہم خبریں
ڈسکہ(وائس آف ڈسکہ رپورٹ)فخر انسانیت عبدالستار ایدھی وطن عزیز کا بہت بڑا نام جو شائد دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہی پیدا ہوئے تھے ان کو جہان فانی سے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے مگر ان کی انسانیت کیلئے کی گئی خدمات آج بھی ہرایک کے ذہن میں انمٹ نقوش کی طرح موجود ہیں ان خیالات کااظہار سرپرست اعلیٰ زبیراحمد انصاری،سینئر نائب صدر ایم ایم علی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمدامین رضا مغل نے عبدالستار ایدھی کی تیسری برسی کے موقع پرآل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی دنیا کی امیر ترین غریب شخصیت تھے انہوں نے 7400کے قریب ایمبولینسز،3ایئر ایمبولینسز۔300ایدھی سنٹرز، 8ہسپتال خدمت خلق کیلئے وقف کر رکھے تھے اور یہی نہیں بلکہ اپنی پوری زندگی، اپناسکون، اپناآرام، اپنے اہل وعیال سب کچھ خدمت خلق کیلئے قربان کردیے اور دنیا سے رخصت ہوتے وقت بھی اپنی آنکھیں انسانیت کی خدمت پر نچھاور کردیں گویا انہوں نے سخاوت کی اعلیٰ مثال قائم کی وہ بلاشبہہ فخر انسانیت تھے انہوں نے انسانوں کی اتنی خدمت کی کہ وہ تمام انسانیت کو اپنا مقروض کر گئے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کے اس مشن کو جاری وساری رکھا جائے اور اس میں اپنا حصہ ڈالا جائے تقریب سے حافظ محمد زاہد، عتیق سلیمانی، شہزاد روشن گیلانی،ناہید نیازی،فاطمہ شیروانی، علینہ ارشد،سیدہ نایاب جیلانی،ارم شفیق، عرق حیات،مہوش احسن، فلک زاہدودیگر نے بھی خطاب کیا  





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved