تازہ ترین  

ڈسکہ:امیرتنظیم الاخوان عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ انسانی وجود میں قلب حاکم کی حیثیت رکھتا ہے۔
    |     2 weeks ago     |    اہم خبریں
ڈسکہ (نمائندہ آپکی بات )امیرتنظیم الاخوان عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ انسانی وجود میں قلب حاکم کی حیثیت رکھتا ہے۔باقی اعضاء اس کے تابع ہیں جب قلب میں اللہ کا نام بس جائے تو پھر دنیا کے شور شرابے اور تکالیف میں بھی بندہ مومن سکھ اور اطمینان میں رہتا ہے یہ سب مصیبتیں ثانوی درجے میں چلی جاتی ہیں اسی طرح جب بدی کو اختیار کرتا ہے اور اس میں بڑھتا چلا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ وہ شیطان کی پیروی میں اس دلدل میں دھنستا چلا جا رہا ہے۔یاد رکھیں تمام منازل کی بلندیوں کی بنیاد اور دروازہ یہی قلب ہے خلوص ایک کیفیت ہے اور ہر عمل کی قیمت بھی اس قلب کے خشوع و خضوع پر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ اجتماع کے موقع پر سالکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا یاد رہے کہ اس وقت دارالعرفان میں سالانہ اجتماع جاری ہے ملک کے تمام حصوں سے سالکین اپنی تربیت کے لیے یہاں حاضر ہو رہے ہیں اس اجتماع میں ذمہ داران کی دوروزہ تربیتی ورکشاب بھی جاری ہے





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved