تازہ ترین  

میرے ڈرامے ہمیشہ سے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز رہے ہیں ۔ زاہد شاہ
    |     4 weeks ago     |    شوبز
معروف رائیٹر ڈائیریکٹرزاہد شاہ آرٹس کونسل کراچی میں اپنے زیر نمائش ڈرامہ عید کے چٹخارے کی کامیابی کی خوشی میں شقفت چیمہ ،سیم خان ، چاہت بلوچ اور دیگرساتھی فنکاروں کے اعزاز میں عشائیہ دینگے ۔ آرٹس کونسل کراچی میں فنکاروں اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ عید کے چٹخارے میں اداکاری پروڈیوسنگ اور ڈانسنگ سب کچھ کمال کا تھا، شائقین نے نے اس ڈرامے کو دیکھنے کے لیے ایک دن میں دو دو شو دیکھتے رہےاور خوب لطف اندوز ہوئے ہیں ،شفقت چیمہ کے جاندار ڈائیلاگ کے ساتھ ڈانسنگ کوئین چاہت بلوچ نے اس ڈرامے کی کامیابی میں مرکزی کرداراداکیا ہے،جس کے اءٹم ڈانس نے شہر قائد کے منچلوں کے دلوں کو جیت لیاہے ۔ جبکہ لاہور کی معروف اور خوبصورت اداکارہ سیم خان کے نوکرانی کے کردار نے بھی شائقین کو سحر میں جکڑے رکھاہے ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں معروف کامیڈین پرویز صدیقی ،شکیل شاہ،سلیم شیخ ، احمد چیمہ، عامر ہوکلہ ، تانیہ فریدی، صلہ خان، شمیر راہی سمیت ،فائزہ ملک اور دیگر فنکار وں ہمیشہ کی طرح اپنی لازوال اداکاری کے جوہر دکھائیں ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہے کہ کہانی اور طنز ومزاح کے حوالے سے میرے ڈراموں کو دوسرے ڈائریکٹر اور پروڈیوسروں کی نسبت سبقت حاصل رہی ہے ،میرے ڈرامے ہمیشہ سے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز رہے ہیں ،کیونکہ میں نے ہمیشہ یادگار اور معیاری ڈرامے پیش کیے ہیں جس کی مثال یہ ہے کہ میں موجودہ ڈرامہ عید کے چٹخارے کے لیے لاہور اور فیصل آباد سے معروف فنکاروں کو یہاں کراچی میں لیکر آیا ہوں ، ڈرامے کی کامیابی میں تمام فنکاروں اور زیڈ بی آرٹ کے حزیفہ شاہ اور دیگر اسٹاف کا بڑا کردار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جانب سے ہمیشہ عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کاسلسلہ جاری رہے گا





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved