تازہ ترین  

فرصتوں کی شدید محبتیں
    |     7 days ago     |    کالم / مضامین

فرصتوں کی شدید محبتیں بہت ظالم ہوتیں ہیں
اس کے لیے نہیں جو کرتا ہے بلکہ اس کے لیے جس سے کی جاتیں ہیں،
کیونکہ وہ بدلے میں *صرف محبت* کرتا ہے۔
وہ دن رات کا چکر دیکھ کر محبت نہیں کرتا، نہ صحت بیماری ، نہ خوشی اداسی، نہ مصروفیت فراغت، وہ تو بس محبت کرتا ہے

ہر حال میں کی جانے والی *مخلص محبت* ۔۔
لیکن جب اپنی تنہائی ختم کرنے کے لیے اسے کوئی تنہا کر دیتا ہے تو اس کے لیۓ سنبھلنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کے تو جیسے کوئی سر سے آسمان اور پیروں تلے زمین ہی کھینچ لیتا 
اس لیے جب کبھی فرصتوں کی محبت کرو تو پہلے بتا دو کہ یہ فرصت میں شدید ہے، مصروفیت میں یہ بدل جاۓ گی،
اپنی عادت کسی کو ڈالو تو بتاؤ کہ یہ فرصت کی ہے، مصروفیت میں یہ بدل جاۓ گی،
وعدے کرو تو یقین دلاؤ کہ یہ فرصت کے ہیں، انکو مصروفیت سے خلط ملط مت کرنا،
جب دعوے کرو کہ بن تمھارے جینا ممکن نہیں تو یہ بھی وضاحت کرو کہ فرصت میں جینا، مصروفیت میں نہیں!
جب فراغت میں آنسو پونچھو تو ساتھ ہی تنبیہہ کردو کہ مصروفیت میں سارے آنسو خود ہی پونچھنے ہوں گے،
جب محبت کے قصے کی ابتداء کرو تو ساتھ یہ بھی بتا دو کہ اس کی انتہا فراغت کی انتہا کے ساتھ ہی سمجھو،
تاکہ جب تمھاری فرصتیں ختم ہوں تو وہ تمھاری مصروفیت میں تمھارا انتظار نہ کرے، اس پر زندگی تنگ نہ ہو جاۓ، وہ خود سے نفرت نہ کرنے لگے،
اور اس کی زندگی تمھاری مصروفیت ختم ہونے سے پہلے ختم نہ ہو جاۓ۔
زندگی جبرِ مسلسل کی طرح کاٹی ہے،
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں،
اس لیے فرصتوں کی شدید محبت کے بدلے صرف محبت کرنے والوں!
سوچ بھی لو اور سمجھ بھی لو،
کہ یہ شدتیں ہیں محبتیں نہیں
اور یہ جتنی بھی شدید ہوں ، فرصتوں کے اختتام پر یہ بھی اختتام پذیر ہو جاتی ہیں۔
تحریر بقلم
بنتِ اظہر!






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved