تازہ ترین  

فواجِ پاکستان کو دفاعی مضبوطی کے ساتھ ساتھ ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لئے سول حکومت کا ساتھ دینا ہوگا“
    |     2 weeks ago     |    کالم / مضامین
FRI 00:28”افواجِ پاکستان کو دفاعی مضبوطی کے ساتھ ساتھ ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لئے سول حکومت کا ساتھ دینا ہوگا“ 

..................................۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ میرا ملک پاکستان دنیا کا سب سے اچھا ملک ہے مگر اس بائیس کروڑ عوام کے ملک کو مُٹھی بھر کرپٹ مافیا،چوروں،ڈاکووں،منشیات فروشوں اور منہ زور رشوت خور بیوروکریسی نے یرغمال بنا رکھا ہے سابقہ ادوار کی حکومتوں نےبدمعاشیہ اَفسر شاہی کے ساتھ مل کر ملک کو بے دریغ لوٹا اور آج یہ نوبت ہے کہ عدالتوں سے سزائیں ہو جانے کے باوجود وہ ملک کو بربادکرنے پر تُلے ہوئے ہیں حیرت اس بات پر ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کے ہمسائے بھی اُس کے دشمن ہیں مگر پاکستان کی دفاعی قوت ا سقد رمضبوط ہے کہ دشمن بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ کرکے نہیں دیکھ سکتا اس کا مطلب ہے کہ افواجِ پاکستان اپنے فرائض
ِمنصبی میں پوری طرح ایمانداری سے کام کر رہی ہے مگر اس کے بر عکس گذشتہ ادوار کی حکومتیں اور اُنکےکارندے،بیوروکریسی اور کرپٹ مافیا نے ملک کو برباد کرکے رکھ دیا ہے اگر چہ افواجِ پاکستان یہ سب کچھ دیکھ رہی ہے مگر آئینِ پاکستان افواجِ پاکستان کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ ملک کے اندرونی سیاسی معاملات میں دخل اندازی کرئے اس لئے کرپٹ مافیا اور بیوروکریسی مل کر ملک کو برباد کرنے پر تُلے ہوئے ہیں اس سے بڑی مثال اور کیا ہو سکتی ہے کہ گزشتہ ادوار کی حکومتوں نے ملک کو ایک سو بلین ڈالر کا مقروض کرکے دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا ہے اس طرح سارا بوجھ بے چارے عوام کے کاندھوں پر آن پڑا ہے مگر عوام بھی اتنا بوجھ برداشت کرنیکی پوزیشن میں نہیں ہیں اس لئے ایک ہی راستہ بچتا ہے اور وہ یہ کہ افواجِ پاکستان جو کہ پوری دنیا میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں اَب وہ آگے بڑھ کرسول حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں اور اُس کرپٹ مافیا اور منہ زور بیوروکریسی کو لگام ڈالیں جس نے کُھلم کُھلا ملک کو معاشی طور پر بربادی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دنیا کی مضبوط ترین افواج اپنے کام میں انتہائی مستعدی سے لگی ہوئی ہے مگر سرحدوں پر کامیابیاں حاصل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اگر ملک اندر سے معاشی طور پر کھوکھلا ہو گیا لہذا پاکستان کی مضبوط ترین افواج کو آگے بڑھ کر ملک کی ایماندار مگر کمزور حکومت کا ساتھ دینا چاہیے اور جس طرح اُنہوں نے ملک کی سرحدوں کو مضبوط بنایا ہے اور ملک کے اندر دہشت گردوں کا صفایا کیا ہے اسی طرح ملک کے اندر سرگرمِ عمل معاشی دہشت گردوں کو بھی نیست ونابود کردیں تاکہ ملک کے عوام افواجِ پاکستان کی دیگر کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ملک کی اندرونی حالت کو بھی بہتر بنانے کی کامیاب کوششوں پر ناز کر سکیں،ایسا کرنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ اگرمعاشی طور پر ملک کمزور ہو گا تو یقیناً دفاعی مضبوطی بھی ملک کے کسی کام نہیں آ سکے گی دفاعی طور پر مضبوط ملک تب ہی مضبوط ہوتا ہے جب اُس ملک کی عوام بھی خوشحال ہوں اور عوام تب ہی خوشحال ہو سکتی ہیں جب ملک کی معاشی حالت بہتر ہو سو افواجِ پاکستان کو اپنی دیگرکامیابیوں کے ساتھ ساتھ ملک کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے بھی سول حکومت کا ہاتھ بٹانا ہوگا ۔






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved