تازہ ترین  

دیار غیر سے
    |     4 weeks ago     |    اہم خبریں
یس کلب آف پاکستان یوکے و یورپ کا سب سے بڑا اعزاز پریس کلب آف پاکستان یوکیو یورپ کے6 عہدیداروں کو میئر آف راچڈیل کی طرف سے اعلی کارکردگی پر ایوارڈز پیش کئے گئے۔ مانچسٹر(شکیل قمر) پریس کلب آف پاکستان یوکے و یورپ کے6عہدیداروں کو مئیر آف راچڈیل محمد زمان خان کی طرف سے اعلی کارکردگی پر ایوارڈز اور اسناد کے اعزاز سے نوازا گیا۔اس سلسلے میں راچڈیل ٹاون کے مئیر پارلر میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں مئیر آف راچڈیل محمد زمان خان نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک بہت ہی مقدس پیشہ ہے اس سے وابسطہ لوگ قابل احترام ہیں،آنہوں نے کہا کہ دوسرے بے شمار شعبہ ہائے زندگی کی طرح صحافت بھی آج بہت ترقی کر چکی ہے کل تک ہم ایک چھوٹی سی خبر کے لئے بھی لندن کی طرف دیکھتے تھیآج اتنی ترقی ہو چکی ہے کہ پرنٹ میڈیا ہو یا الیکٹرونکس میڈیاجب ہم کوئی تقریب منعقد کرتے ہیں توبراہ راست ہماری خبریں اون ایئر ہو جاتی ہیں،اس ترقی میں صحافیوں کی شبانہ روز محنت اور صلاحیتیں بھی شامل ہیں جس کے لئے آج صحافیوں کی اعلی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈز سے نوازا جارہا ہے۔اس سے پہلے ایوارڈز اور اسناد کی تقسیم کی تقریب میں مئیر آف راچڈیل محمد زمان خان نے پریس کلب آف پاکستان یوکے و یورپ کے سرپرست اعلی اور اخبار" نوائے جنگ "کے چیف ایڈیٹر اعجاز افضل شیخ،پریس کلب آف پاکستان یوکے ویورپ کے سابق صدر اور ایگزیکٹو ممبر شکیل قمر،پریس کلب آف پاکستان یوکیویورپ کے صدر اور نمائندہ چینل 44 محمد عارف پندھیر چودھری،پریس کلب آف پاکستان یوکے ویورپ کے سیکریٹری جنرل اور براڈکاسٹر کاظم رضا،پریس کلب آف پاکستان یوکے ویورپ کی خزانچی اور ممتاز سماجی رہنمائباجی صابرہ ناہید،پریس کلب آف پاکستان یوکے و یورپ کے ڈپٹی سیکریٹری اور چینل 92کے نمائندہ راجہ واجد حسین کو ایوارڈز دیئے۔تقسیم ایوارڈز کی تقریب میں ممتاز سینئر صحافی عظیم ملک،ممتاز شاعرہ نغمانہ کنول شیخ،کے ٹو ٹی وی کے سی ای او سید کاشف سجاد، خبریں ٹی وی کے طارق لودھی،جنگ جیو کے غلام مصطفی مغل،خاتون صحافی ثناء مرزا،اور اردو گلوبل کے ایڈیٹر خالد چودھری اور دیگر صحافیوں اور سماجی رہنماوں کو بھی ایوارڈز سے نوازاگیا۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved