تازہ ترین  

دیار غیر سے
    |     3 months ago     |    اہم خبریں

صحافت کے اعلی معیار اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کوششیں جاری رکھی جایں گی۔۔ سرپرست اعلی پریس کلب آف پاکستان اعجاز افضل شیخ کا اجلاس سے خطاب۔ 



 مانچسٹر (شکیل قمر) اعجاز افضل شیخ نے کہا پے کہ پریس کلب آف پاکستان یوکے و یورپ اپنے اعلی مقاصد اور نصب العین پر کار بند رہتے ہوئے صحافت کے معیار اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔وہ پریس کلب کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ غیر صحافی افراد کے گٹھ جوڑ سے نام نہاد کلب بنا کر ہمارے مفادات کو نقصاں پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ،ہم بہت جلد ان کو قانون اور انصاف کے کٹہرے میں لاکر بے نقاب کردیں گے اور اس طرح ان کی جھوٹی صحافت کا پول کھل جائے گا۔ پریس کلب کے اجلاس کی صدارت چودھری محمد عارف پندھیر نے کی جبکہ اعجاز افضل شیخ،شکیل قمر،کاظم رضا،راجہ واجد حسین،شوکت قریشی،ارشد اعوان اور دیگر اجلاس میں شریک ہوئے ،اجلاس کے بعد صدر پریس کلب محمد عارف پندھیر نے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اجلاس میں پریس کلب کے زیرآہتمام عید ملن پارٹی کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی گئی ۔






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved