تازہ ترین  

راچڈیل کی خبریں
    |     2 months ago     |    اہم خبریں

سیمینار کی کامیابی پر مئیر آف راچڈیل اور پریس کلب آف پاکستان یوکے ویورپ کے اراکین کا شکریہ۔


راچڈیل (شکیل قمر) گذشتہ ہفتے "لٹس ٹاک" کے عنوان سے منعقد ہونے والے سیمینار کی آرگنائزر آور ممتاز صحافی و براڈ کاسٹر حمیرا حقانی نے آن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے دماغی امراض و دیگر بیماریوں اور مسائل سےعوام کی آگاہی کے لئےمنعقد اس سیمینار کی کامیابی کے لئے ان کا ساتھ دیا آور اس میں شرکت کی،اس سلسلے میں آنہوں نے خاص طور پر مئیر آف راچڈیل محمد ذمان خان اور پریس کلب آف پاکستان یوکے و یورپ کے سرپرست اعلی اعجاز افضل شیخ کا شکریہ بھی ادا کیا،یاد رہے کہ پریس کلب آف پاکستان کے ایک وفد نے سرسرست اعلی اعجاز افضل شیخ کی سربراہی میں خاص طور پر سیمینار میں شرکت کی تھی،کلب کے وفد میں عارف چودھری، شکیل قمر،شوکت قریشی،راجہ واجد حسین اورارشد عوان شامل تھے،۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔

محمد سرور چشتی کے بیٹے کی وفات پر پریس کلب آف پاکستان یوکے ویورپ کے وفد کی تعزیت اور فاتحہ خوانی۔


راچڈیل (شکیل قمر) پریس کلب آف پاکستان یوکے ویورپ کے ایک وفد نے سرپرست اعلی اعجاز افضل شیخ کی سربراہی میں ممتاز سماجی رہنما اور نعت خواں محمد سرور چشتی کے بیٹے جواد احمد کی جواں سال وفات پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر تعزیت کی اور فاتحہ پڑھی۔وفد کے اراکین نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی،وفد میں شکیل قمر،شوکت قریشی اور ارشد عوان بھی شامل تھے

۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved