تازہ ترین  

ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کی حلف برداری تقریب
    |     2 months ago     |    اہم خبریں
ڈسکہ(وائس آف ڈسکہ رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ محمدطارق جاوید نے کہا کہ عدل کا قیام ہمیشہ ویژن رہا ہے نظام عدل کو مضبوط کرنے کیلئے بار اور بینچ میں اعتماد اور تعاون بے حد ضروری ہے بار اور بینچ کے بہتر تعلقات کی و جہ سے سائلوں کو انصاف کی فراہمی بہتر انداز سے کی جاسکتی ہے وکلاءانصاف کی فراہمی میں اپنا موثر اور فعال کردار ادا کررہے ہیں لوگوںکو انصاف فراہم کرکے عدلیہ کے وقار اور تقدس کو بحال کیاجارہا ہے بار اور بنچ کی بالادستی کو قائم رکھنے کیلئے اعتماد کیساتھ ایک مضبو ط لڑی میں یکجا رہنا بہت ضروری ہے عوام کو جلد ازجلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نومنتخب صدر چوہدری محمدشہزاد اخترگجرایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدری عنصر وقاص ساہی ایڈووکیٹ سے حلف لیا تقریب میںممبرز پنجاب بار کونسل محمدرفیق جٹھول ‘اورنگزیب مرل محمد‘سعید بھٹہ ودیگر بھی موجودتھے 





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved