تازہ ترین  

استاد طلباءکو نکھار اور تراش کر بہترین انسان بناتا ہے ، میاں محمدارشد
    |     4 months ago     |    اہم خبریں
ڈسکہ(وائس آف ڈسکہ رپورٹ)معروف سماجی وکاروباری شخصیت میاں محمدارشد نے کہا ہے کہ استاد انتہائی قابل احترام شخصیت ہوتی ہے جوطلباءکو نکھار اور تراش کر بہترین انسان بناتا ہے اور پھر انسان معاشرہ میں جو مقام حاصل کرتا ہے وہ بھی استاد ہی کی مرہون منت ہوتا ہے استاد اور والدین کا احترام کرنے والوں نے ہی دنیا اور آخرت میںاعلیٰ مقام حاصل کیا ہے جبکہ استاد اور والدین کا نافرمان زندگی کے ہرمیدان میں ذلیل ورسوا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ایلیمینٹری سکول گاگا میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کامیاب ہونے والی طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید محنت جاری رکھنے کی تلقین کی اس موقع پر انہوں نے سکول کیلئے50ہزار روپے کا عطیہ بھی دیا تقریب سے پرنسہل محترمہ ریحانہ کوثر ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن محمدامین رضا مغل اور عمرامین مغل نے بھی اظہار خیال کیا 





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved