تازہ ترین  

مانچسٹر کی تازہ خبریں
    |     4 months ago     |    اہم خبریں
برطانیہ میں اَدب و ثقافت کی ترقی اور ترویج کے لئے پاک برٹش آرٹس اور مُرشد دا ڈیرہ کے زیرِاہتمام میوزیکل نائٹ مانچسٹر( شکیل قمر) اَدب و ثقافت کی ترقی اور ترویج کے لئے کام کرنے والی دو اہم تنظیموں پاک برٹش آرٹس اور مُرشد داڈیرہ نے مشترکہ طور پر ایک میوزیکل نائٹ منعقد کی جس میں امریکہ سے آئے ہوئے ممتاز فنکار اور شاعر ڈاکٹر کمل جیت سنگھ مہمانِ خصوصی تھے،تقریب کے آغاز میں مُرشد دا ڈیرہ کے روحِ رواں اور ممتاز سینئرصحافی احمد نظامی نے اپنی تنظیم اور پاک برٹش آرٹس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ،اُنہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ،میوزیکل نائٹ میں مقامی شعراء اور فنکاروں نے اپنا کلام اور گیت پیش کئے ،میوزیکل نائٹ کے اہم فنکار اور مہمانِ خصوصی ڈاکٹر کمل جیت سنگھ نے اپنے لوک گیت ،غزلیں اور نغمے سنا کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا ،ڈاکٹر کمل جیت سنگھ نےاپنی گائیکی اور دلچسپ گفتگو سے تمام شرکاء کے دل موہ لئے اور اس طرح یہ میوزیکل نائٹ گھنٹوں جاری رہی،میوزیکل و اَدبی نائٹ میں مقامی فنکار مرزا ظہیر بیگ،تنویر احمد ،جکدار سنگھ شہری اور احمر رضوی نے بھی صوفیانہ کلام کے ساتھ ساتھ نغمے،غزلیں اور گیت پیش کئے ،تقریب میں ممتاز شاعر اور پاک برٹش آرٹس کے روحِ رواں ڈاکٹر یونس اَمین اور شکیل قمر نے اپنا کلام پیش کیا جبکہ ممتاز اینکر پرسن شاہین بٹ نے میوزیکل نائٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ،میوزیکل نائٹ میں طبلے پر سنگت دلدار سنگھ نے کی جبکہ کی بورڈ اور پی اے سسٹم پر مرزا زوہیب بیگ نے ساتھ دیا ،تقریب میں بری تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی جن میں ممتاز ایتھلیٹ ضمیر احمد ،الیاس اَمین ،محمد صفدر بلوچی،آصف رشید بٹ ،سید انوار نقوی،ملک عظیم اور دیگر بھی شامل تھے ۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved