تازہ ترین  

تبدیلی سرکار کے پاس نہ تو کوئی اپنا ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی عوامی منصوبہ،ظاہرے شاہ
    |     3 months ago     |    اہم خبریں
ڈسکہ (محمدامین رضا مغل)رکن قومی اسمبلی این اے75سیدافتخارالحسن شاہ نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کے پاس نہ تو کوئی اپنا ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی عوامی منصوبہ ہم نے سابقہ دور میں این اے75کے تمام گاﺅں اور محلوں میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا اور گیس کے پائپ بھی ڈلوائے اور انہی منصوبوں پر اپنی تختیاں لگاکر پی ٹی آئی حکومت اپنے نمبر بنارہی ہے ایسا کر کے حلقہ کی باشعور عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا یہاں کی عوام جانتی ہے کہ کس حکومت نے عوامی خدمت کی اور کونسی حکومت محض ڈرامہ بازی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف عوامی لیڈ ر ہیں اور ان کی عوام دوست پالیسیوں او رعوام دوست منصوبوں سے ہی ملک نے ترقی کی جبکہ موجودہ حکومت نے الیکشن سے قبل جو عوام کے ساتھ وعدے کئے تھے ان کے برعکس عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس رہے ہیں جس وجہ سے پاکستانی عوام تبدیلی سرکار سے متنفر ہورہی ہے  





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved