تازہ ترین  

ڈسکہ تھانہ ستراہ پولیس نے دہشت کی علامت گینگ گرفتار کرلیا
    |     1 month ago     |    اہم خبریں
ڈسکہ(محمدامین رضا مغل)تھانہ ستراہ پولیس نے علاقہ میں خوف وہراس کی علامت گینگ گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 3پسٹل30بوربمعہ گولیاں ،ایک لاکھ75ہزار بقدی، 13موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز برآمد کرلئے ۔ ایس ڈی پی او شاہد نواز ورائچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او امیرعبداللہ خاں نیازی کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او ستراہ عثمان جاوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شب وروز کی محنت کے بعد راہزنی کی وارداتیں کرنے والے امجد عرف امجدو گینگ کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی اور ان کے قبضہ سے 3عدد پسٹل30بور بمعہ15گولیاں اور مال مسروقہ جس میں1لاکھ75ہزار روپے نقدی ،3عدد موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز برآمد کئے یہ گینگ علاقہ میں خوف ودہشت کی علامت بنا ہوا تھا جن کی گرفتاری سے عوام الناس نے سکھ کا سانس لیا اس کارکردگی پر ڈی پی او سیالکوٹ نے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے انہوں نے کہا کہ سرکل پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف سینہ سپر ہے اور سرکل بھر کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی  





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved