تازہ ترین  

دکھی انسانیت کی خدمت ہی میری زندگی کا مشن ہے،صباءفیصل
    |     1 month ago     |    اہم خبریں
ڈسکہ (محمدامین رضا مغل) ممتاز سیاسی سماجی شخصیت چیئرپرسن سوشل فورم فار ہیومین رائیٹس محترمہ صبا ءفیصل نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی میری زندگی کا مشن ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کر کے جو دلی سکون اور اطمینان ملتا ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں اور میرا سیاست میں آنے کا مقصد بھی خدمت انسانی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام نے جو عورت کے حقوق کا چارٹر دیا ہے اسی کی روشنی میں سوشل فورم فار ہیومین رائیٹس خواتین کے حقوق کیلئے بھی کام کررہی ہے کیونکہ اسلام کی حقوق نسواں کی تاریخ درخشاں روایات کی امین ہے۔ روزِ اول سے اسلام نے عورت کے مذہبی، سماجی، معاشرتی، قانونی، آئینی، سیاسی اور انتظامی کرادر کا نہ صرف اعتراف کیا بلکہ اس کے جملہ حقوق کی ضمانت بھی فراہم کی اسلام کی آمد عورت کے لیے غلامی، ذلت اور ظلم و استحصال کے بندھنوں سے آزادی کا پیغام تھی اسلام نے ان تمام قبیح رسوم کا قلع قمع کر دیا جو عورت کے انسانی وقار کے منافی تھیں اور عورت کو وہ حقوق عطا کیے جس سے وہ معاشرے میں اس عزت و تکریم کی مستحق قرار پائی جس کے مستحق مرد ہیں اسلام نے مرد کی طرح عورت کوبھی عزت، تکریم، وقار اور بنیادی حقوق کی ضمانت دیتے ہوئے ایک ایسی تہذیب کی بنیاد رکھی جہاں ہر فرد معاشرے کا ایک فعال حصہ ہوتا ہے۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved