تازہ ترین  

ڈی دی ایچ او ڈاکٹر محمدعدنان نے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ہفتہ غذائیت آگاہی مہم کا آغاز کردیا
    |     1 month ago     |    اہم خبریں
ڈسکہ(محمدامین رضا مغل) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمدعدنان نے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ہفتہ غذائیت آگاہی مہم کا آغاز کردیا اس سلسلہ میں ڈی ڈی ایچ او آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہفتہ آگاہی مہم 8سے15اپریل تک جاری رہے گی جس میں ماں اور بچے کی بہتر صحت کے ھوالہ سے خصوصی رہنمائی فراہم کی جائے گی جس میں ٹھوس غذا کا استعمال ،صحت وصفائی ، پیدائش میں مناسب وقفہ ، دوران حمل غذا کا خیال ،آئرن اور فولک ایسڈ کااستعمال ،وتامن اور ملٹی منرل کے استعمال اور حفاظتی ٹیکہ جات کے مکمل کورس پر خصوصی توجہ اور آگاہی دی جائے گی بعدازاں ڈی ڈی ایچ اوآفس سے سول چوک تک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ر ڈی سی آئی آر ایم این سی ایچ سیالکوٹ ڈاکٹر خالد محمود،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمدعدنان ودیگر نے کی جبکہ تقریب میں لیڈی ہیلتھ وزیٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز، پیرا میڈیکل ودیگر سٹاف نے بھرپور شرکت کی  





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved