تازہ ترین  

آر کے پروڈکشنز اینڈ فیشن سٹوڈیو کے آفس کی اوپنگ کی افتتاحی تقریب
    |     5 months ago     |    شوبز

لاہور ( عارف اے نجمی سے) باری سٹوڈیو میں آر کے پروڈکشنز اینڈ فیشن سٹوڈیو کے آفس کی اوپنگ کی افتتاحی تقریب اور منچلے بینڈ اور آر کے پروڈکیشنز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’محبت کے انگارے ‘‘کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی، تقریب میں پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور فلم سٹار ولی بخاری،سلطان بلا، فلم سٹار دیا ملکہ اور دیگر شوبز ستاروں کے ساتھ ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کلچر ونگ کے صدر محمد عتیق ملک ، آر کے پروڈکیشن کے ڈائریکٹر خرم شہزاد، جنرل مینجر زہرا بیگ کلک میگزین کے ایڈیٹر مختار احمد، رائل ٹی وی کے وسیم احسن، ڈاکٹر سلمان، ڈائریکٹر ممتاز حسین، رائٹر ناصر ادیب پروڈیوسر جانی نرالا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ،تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آر کے پروڈکیشنز کے ڈائریکٹر خرم شہزاد نے کہا ہماری پروڈکیشنز کا موقف صرف نیو چہروں کو متعارف کروانا ہے جن میں کچھ کرنے کا جنون ہے لیکن وہ کسی وجہ سے آگے نہیں آ پاتے اور اگر آگے آ نا بھی چاہیں تو مختلف تقاضوں کی وجہ سے وہ اپنے جنون اور لگن کو ختم کر بیٹھتے ہیں، ہماری ٹیم ایسے چہروں اور نئی آوازوں کو تلاش کر کے انہیں وہ مقام دلانا چاہتی ہے جو ان کا حق ہے انہوں نے مزید کہا آر کے پروڈکیشنز دوستوں کی دعاؤں اور اپنے کام کی وجہ سے اپنا ایک الگ مقام پیدا کرئے گی۔






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved