تازہ ترین  

پاکستان سمیت دنیا بھر میں14مارچ کوگردوں سے بچاﺅ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
    |     2 months ago     |    اہم خبریں
ڈسکہ (محمدامین رضامغل)پاکستان سمیت دنیا بھر میں 14مارچ کوگردوں سے بچاﺅ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔گردوں کے مرض میں مبتلا افرادکے خون سے زہریلے اور فاضل مواد کو خارج کرنے کی صلاحیت بتدریج ختم ہوجاتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مرض کی بروقت تشخیص نہ ہونے کی صورت میں گردے رفتہ رفتہ ناکارہ ہوجاتے ہیںاور ڈائی لیسس یا گردوں کی پیوند کاری تک بات پہنچ جاتی ہے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس گردے خراب یا ناکارہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر دس لاکھ افراد میں سے سالانہ 100 سے 150 افراد گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں۔ پاکستان میں سالانہ 20 سے 25 ہزار افراد کے گردے فیل ہو جاتے ہیں درد کش ادویات کا بے دریغ استعمال بھی گردوں کے امراض میں اضافے کا ایک اہم سبب بتایا جاتا ہے گردوں کے امراض کا عالمی دن اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ اس مہلک مرض سے متعلق شعور بیدار کیا جائے تاکہ گردے کے مریضوں کو بروقت تشخص اور فوری علاج ممکن ہوسکے 





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved