تازہ ترین  

ڈسکہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات شہریوںمیں خوف وہراس
    |     2 weeks ago     |    اہم خبریں
ڈسکہ (محمدامین رضامغل)محکمہ صحت، ایڈمنسٹریشن اور بلدیہ کی عدم توجہی شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات علاقہ مکینوں میں خوف وہراس رام ارائیاں میں آوارہ کتوں نے قربانی کے چار چھتروں کو چیر پھاڑ کردیا۔ڈسکہ شہر اور قرب و جوار کے دیہاتوں میں آوارہ کتوں کی بہتات نے علاقہ مکینوں کاجینا دو بھر کردیا ہے آوارہ کتوں کے کاٹنے اور مویشیوں کی چیرہھاڑ کرنے کے واقعات معمول بن گئے شہر اور گردونواح کے دیہاتوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے کتے دس دس بارہ بارہ کی ٹولیوں میں من مرضی کے علاقوں میں آوارگی کرتے رہتے ہیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے اور خواتین کتوں کو اپنی طرف آتا دیکھ کر چیخنا چلانا شروع کر دیتی ہیں جو اس صورتحال سے سرعام تماشا بن جاتی ہیں جبکہ بچے انجانے میں آوارہ کتوں کو پتھر مارتے نظرآتے ہیں جس پر کتے بچوں کو زخمی کردیتے ہیں ان آوارہ کتوں سے زخمی ہونے کے واقعات معمول بن گیا ہے گزشتہ رات آوارہ کتوں نے رام آرائیاں میں قربانی کیلئے رکھے چار چھتروں کو چیر پھاڑدیا مگر محکمہ صحت، ایڈمنسٹریشن اور بلدیہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیںسیاسی سماجی کاروباری شخصیات نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر ،سی ای ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر لیاقت علی خاںسے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے  





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved