تازہ ترین  

ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز ، چیمپئن شپ کا افتتاح ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر طار ق محمود نے کیا
    |     4 months ago     |    سپورٹس
لودھراں ( جمال خان سے ) ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز ۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کا افتتاح ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق محمود نے کیا ۔ ان کے ہمراہ فرینڈز گروپ کے چیئرمین ظفر خان ، ہاشم علی ، علاؤالدین یوسف ، سید تنویر عاشق بخاری اور جمشید مجید بھی ساتھ تھے ۔ ڈی ایس او طارق محمود نے بیٹ کے ساتھ شارٹ کھیل کر چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ چیمپئن شپ کے افتتاحی دو میچز کے فیصلے ۔ رائزنگ سٹار اور داتا ہجویری کا میچ نیو اسٹیڈیم لودھراں میں کھیلا گیا ۔ داتا ہجویری نے پہلے کھیلتے ہوئے 212رنز بنائے ۔حاجی ناصر نواز نے تین وکٹ حاصل کیں ۔ جواب میں رائزنگ سٹار نے ہدف بآسانی بنا لیا ۔ حاجی ناصر نواز نے 80،سید عمران شاہ بخاری نے40اور شان نے 30رنز بنائے ۔ حاجی ناصر مین آف دی میچ قرار ۔ دوسرا میچ پرنس کرکٹ کلب اور ڈیسنٹ کرکٹ کلب کے درمیان ترین کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا ۔ پرنس کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پرنس کرکٹ کلب نے 233رنز بنا ئے۔ ثمر عباس نے 95اور عثمان نے 70رنز بنائے ۔ جواب میں ڈیسنٹ کرکٹ کلب نے مقرر ہ ہد ف 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ راؤ عاطف نے 64اور اظہر اسلم نے 42رنز بنائے ۔راؤ عاطف مین آف دی میچ قرار ۔   





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved