تازہ ترین  

تیرے سنگ دلکش ہے زندگی
    |     5 months ago     |    گوشہ ادب
مہوش احسن سے میری پہلی ملاقات گزشتہ برس آل
پاکستان رائٹرز ولفئیر (اپوا) کی منعقدہ عید ملن پارٹی میں ہوئی.مختصر سے تعارف کے بعد انہوں نے مجھے تحفہ پیش کر کے گویا دوستی کی بنیاد رکھ دی. جسکے بعد پے درپے تقریبات میں ان سے ملاقات ہوتی رہی اور انکی شخصیت کے بارے میں بھی جاننے کا موقع ملتا رہا. مہوش احسن معروف کالم نگار, افسانہ نگار اور ریڈیو آر جے ہیں.لیکن وہ خود کو شاعرہ کہلانا زیادہ پسند کرتی ہیں.کیونکہ شاعری سے ان کا لگاؤ بہت زیادہ ہے .اسی لگاؤ اور محنت کی بدولت کم عمری ہی میں انکا پہلا شعری مجموعہ "تیرے سنگ دلکش ہے زندگی" مارکیٹ میں آ چکا ہے . جو شاعرانہ ذوق رکھنے والے افراد کے لئے یقیناً ایک بیش بہا تحفے کی مانند ہے.
مہوش احسن خوبصورت انسان ہونے کے ساتھ خوش اخلاق اور خوشگفتار بھی ہیں.اور صاف گو شخصیت ہیں .انکے ساتھ رہتے ہوے میں نے ایک خاص بات محسوس کی ہے کہ یہ لڑکی زیادہ دیر خاموش نہیں رہ سکتی. جس وجہ سے وہ ہر محفل میں جان محفل بنی نظر آتی ہیں.اپنے دوست احباب اور ادبی محفلوں کو اپنی خوبصورت باتوں سے رونق عطا کرتی ہیں .
جیسا کہ موصوفہ اپنی کتاب میں موجود ایک شعر میں بھی فرماتی ہیں
رعب مجھ پہ نا جھاڑ لفظوں کا...
مت بھول میں ایک لکھاری ہوں....
شاعری کی زیادہ سمجھ بوجھ نہ رکھنے کے باوجود انہوں نے اپنی کتاب مجھے تحفتاً دے کر محبت سے درخواست کی کہ میں انکی کتاب پر تبصرہ دوں.شاعری میرا میدان نہیں .مگر ان کا محبت نامہ ایک حکم اور کتاب پڑھ کر لکھنا ایک قرض اور فرض کی طرح لگا .کیونکہ کتاب نے مجھے بھی اپنی گرفت میں لے لیا . لہذا کتاب کے مطالعہ کے دوران ہی ان کے بہت سے بہترین اشعار مجھے زبانی یاد ہو گئے. میرے پسندیدہ شعروں میں انکا ایک شعر یہ بھی ہے
بات کرنے سے بات بگڑتی ہے
بہتر ہے ناراض رہو تم
خوبصورت الفاظ اور معصوم احساسات سے سجی یہ کتاب خود میں ایک جہاں سموے ہوے ہے .یہ کتاب خالی الفاظی نہیں ہے .بلکہ یہ ایک حساس انسان کے تجربات اور اس کے سچے جذبات ہیں .جنکو پڑھتے ہوے انسان ان کی رو میں بہتا چلا جاتا ہے .میں دعوے سے کہہ سکتی ہوں یہ کتاب پڑھنا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا .اس کو پڑھ کر آداب پرور افراد بہت کچھ سیکھ بھی سکتے ہیں.
کم عمری میں انکی یہ ابتدا ہے تو نجانے انتہا کیا ہوگی.ہم کو ہر نئے آنے والے کو ،لکھنے پڑھنے کے دلدادہ افراد کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے،تاکہ ادب پر جاری جمود کا خاتمہ ہو سکے .
میری دعا ہے کہ اللہ پاک انکے قلم میں مزید برکت دے اور انکے قلم سے ہمیں مذید بہت کچھ پڑھنے اور سیکھنے کو حاصل ہوتا رہے آمین...!





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved