تازہ ترین  

نعت مبارکہ
    |     5 months ago     |    شعر و شاعری
غموں اور درد کے ماروں, درِ درماں مدینہ ہے
اگر پوچھو گے دل سے تو, کہے گا, ہاں مدینہ ہے

یہاں کا ذرہ ذرہ کہکشاں ہے,نور کامل ہے
تو پوری کہکشاں میں نَیَّرِتاباں مدینہ ہے

ہر اک بےدر کا در ہے اور میخاروں کا میخوانہ
فقیر و شاہ و عام و خاص, سب کی جاں مدینہ ہے

غموں کی دھوپ میں خوشیوں بھری چھاؤں مدینہ ہے
عنایت ہی عنایت, رحمتِ یزداں مدینہ ہے

مدینے سے, مدینے کی ہراک شے سے ہمیں الفت
خدا کے عاشقوں کے واسطے خوباں مدینہ ہے

مدینہ ہے , یہاں پر سیدِ ابرارؐ رہتے ہیں
کہ خوش بختی پہ اپنی یوں بہت نازاں مدینہ ہے

کسی نے جب کبھی اظہارِ چاہت کا کہا مجھ سے
تو دیکھا اس نے میرے لب پہ آویزاں مدینہ ہے

ارے شاہین ! اس شہرِ محبت کے تو کیا کہنے !
نبیؐ ہیں شاں مدینے کی, نبیؐ کی شاں مدینہ ہے





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved