تازہ ترین  

گلوکارہ ہیرسنگھارکینسرکے عارضے میں مبتلا،حکومت سے مددکی اپیل
    |     5 months ago     |    شوبز

لاہور (رپورٹر باؤ جی)معروف اداکارہ وگلوکارہ ہیر سنگھار(خالدہ رشید)کینسرجیسے موذی مرض میں مبتلا ،حکومت سے علاج کے لئے مددکی اپیل ،بے روز گاری کی وجہ سے کئی فنکاروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ بعض سینئر فنکار حالات سے مایوس ہوکر امریکا، افغانستان اور مغربی ممالک میں ہجرت کر چکے ہیں جبکہ یہاں رہائش پذیر اکثریتی فنکار مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ فنکار آج مشکل زندگی گزار رہے ہیں اور کئی فنکار، شاعر اور ادیب حکومتی امداد کی آس میں اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ اداکارہ ،گلوکارہ ہیرسنگھار کا شماربھی شوبزانڈسٹری کے نامور فنکاروں میں کیا جاتا ہے، ہیرسنگھار اداکاری وگلوکاری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہیں ،وہ اپنا گھر اپنی گاڑیاں ہونے کے باوجودبھی ان کو حاصل نہیں کر سکتی کیونکہ ان کے گھرپرغنڈوں نے قبضہ کررکھا ہے، اب ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہیرسنگھار(خالدہ رشید)کو چھاتی کا کینسرہوگیا ہے جس کا علاج وہ اپنے طورپرکروارہی ہیں، شوبزانڈسٹری سے وابستہ فنکاروں ودیگر نے حکومت سے اداکارہ وگلوکارہ ہیرسنگھار(خالدہ رشید)کا علاج سرکاری سطح پرکروانے کا مطالبہ کیا ہے۔






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved