تازہ ترین  

گیدڑبھبکیوں سے نہیں ڈرتے ،بھارتی فلموں اور فنکاروں کا بائیکاٹ کیا جائے،باؤ اصغرعلی
    |     1 month ago     |    شوبز

لاہور (شوبزرپورٹر)ہم بھارتی گیدڑبھبکیوں سے نہیں ڈرتے ،حکومت پاکستان فی الفوربھارتی فلموں اور فنکاروں پر پابندی عائدکرے،ان خیالات کا اظہارپاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف پروڈیوسرورائٹروباؤ پروڈکشن کے روح رواں باؤ اصغرعلی نے بھارتی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان سے بھارت جانے والے فنکاروں کوبھی بھارتی فلم انڈسٹری کا مکمل بائیکاٹ کردینا چاہیے اسی طرح پاکستانی عوام کو بھی چاہیے کہ بھارتی فلمیں اور ڈرامے دیکھنا بند کردیں۔ پاکستانی میڈیا بھی بھارتی فنکاروں کو پروموٹ کرنے کی بجائے پاکستانی فنکاروں کوپروموٹ کرے،باؤ اصغرعلی نے کہا کہ بھارتی فلمیں نہ صرف پاکستان کی فلم انڈسٹری کیلئے نقصان دہ ہیں بلکہ ان سے پاکستان کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے کی بھوک نہیں ہے اور نہ ہی انہیں کوئی لالچ ہے ،انہیں وہاں سے مدعو کیا جاتا ہے تبھی ہمارے فنکار وہاں جاتے ہیں لیکن اکثر ان فنکاروں کو دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا جبکہ اب بھارتی فنکاروں کی طرف سے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام پر پابندی عائد کرنے کا جومطالبہ کیا گیا ہے اس سے ثقافتی تعلقات میں دراڑ پیدا ہوگئی ہے کیونکہ فنکاروں نے ہمیشہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور پرامن ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ہے.اگر بھارت ہمارے فنکاروں پر پابندی عائد کرتا ہے تو ہمیں بھی اس کا جواب دینا چاہیئے لہذا فوری طور پر پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد کی جائے،پاکستانی چینلز سے نشر ہونے والے بھارتی ڈرامے اور وہ کمرشل جن میں بھارتی فنکاروں نے کام کیا ہے بین کئے جائیں،اس کے علاوہ جو پاکستانی فنکار کسی بھی بھارتی پراڈکٹ میں کام کریں ان پر بھی پابندی لگائی جائے۔






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved