تازہ ترین  

جان لیوا ہے یہ کارِ الفت ۔۔۔۔ جانے کتنے یہ دم رہ گئے ہیں
    |     1 month ago     |    شعر و شاعری
ہم کو دینے میں غم رہ گئے ہیں
اب تو مرنے کو ہم رہ گئے ہیں

اب لہو میں بھی وحشت ہے رقصاں
جھیلنے کو ستم رہ گئے ہیں

جان لیوا ہے یہ کارِ الفت
جانے کتنے یہ دم رہ گئے ہیں

آج زندہ میں مر کر بھی جو ہوں
تیرے نقشِ قدم رہ گئے ہیں

ہم تو رسوا ہوئے ہیں میاں جی
آپ بس محترم رہ گئے ہیں

کر سکیں حق بیانی جو حمزہ
چند اہلِ قلم رہ گئے ہیں





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved