تازہ ترین  

دوبہنوں کا اکلوتا بھائی، اڑھائی سالہ احمدگندے نالے میں ڈوب کر جاں بحق
    |     6 months ago     |    اہم خبریں
ڈسکہ(وائس آف ڈسکہ رپورٹ)سیوریج کا ناقص انتظام دوبہنوں کا اکلوتا بھائی، اڑھائی سالہ احمدگندے نالے میں ڈوب کر جاں بحق۔تھانہ سٹی کے علاقہ فتح خاں کالونی کے محنت کش ملک شہباز کا اڑھائی سالہ بیٹا احمد علی جو کہ 2بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا کھیلتے کھیلتے لاپتہ ہوگیا جب کافی دیر کی تلاش کہ بعد بھی نہ ملا تو گھر والوں کو تشویش لاحق ہوئی جب انہوں نے گھر کے پاس سے گزرنے والے نہر بی آر بی سے ملحقہ نالے میں تلاش کیا تو وہاں سے احمد علی کی نعش ملی جسے دیکھتے ہی محلہ میں کہرام مچ گیا بچے کے والدین کا روروکر براحال ۔اہل محلہ نے بتایا کہ یہ ایک رہائشی علاقہ ہے اور یہ نالہ کئی فٹ گہرا ہے اور کئی ماہ سے اس کی صفائی نہیں ہوئی صفائی نہ ہونے سے نالے کا پتہ ہی نہیں چلتاجس وجہ سے اس نالے میں کئی جانیں جاشکی ہیں کئی بار ہم بلدیہ کو اس نالے کی صفائی اور حفاظتی بند لگانے کا کہہ چکے ہیں مگر کسی نے بھی اس جانب توجہ نہیں دی انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے  





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved