تازہ ترین  

ایک چپ چاپ سی لڑکی۔۔۔۔!
    |     5 days ago     |    شعر و شاعری
وہ ایک چپ چاپ سی رہنے والی
لڑکی ،کلاس روم کی سب سے پچھلی
نشست پر براجمان۔۔۔۔۔۔ عجیب و غریب
نظروں سے ہمارا جائزہ لیتی، میں اپنی
دو اور سہیلیوں کے ہمراہ وائٹ بورڈ کے
پاس والی سیٹ پر بیٹھی جب بھی کسی
کام کیلئے پہچھے کو مڑتی تو اسکی سوالیہ
نگاہیں مجھ پر سے گزرتی ہوئی نیچے کو
جُھک جاتیں ۔اور میں اسے غصے سے آنکھیں
بڑی کر کے ایک نظر دیکھنے کے بعدنظر انداز کر دیتی..
شاید وہ کچھ کہنا چاہتی ہو.... یا پھر وہ بھی
ہمارے گروپ کا حصہ بننا چاہتی تھی..
پھر ایف-اے کے بعد میں نے واہ کینٹ کالج-
اکاونٹینسی میں داخلہ لے لیا، اور دوسرے ہی
سال مجھے اپنی ایک دوست سے پتہ چلا کہ وہ
لڑکی (آمنہ) کینسر کر مرض میں مبتلا ھے، یہ
سن کر بہت افسوس ہوا اور وہ ساری باتیں
جو ایف-اے کے دوران اُس سے وابستہ تھیں
دماغ میں گھومنے لگیں، پھر ہر دوسرے دن
میں اپنی دوست سے اُسکی خیریت معلوم کرتی،
پھر ایک روز بعد نماز مغرب میری دوست کا میسج
آیا کے آمنہ نہیں رہی، ایک لمحے کو تو گویا یوں
محسوس ہوا جیسے عزرائیل نے سانس نکال لی
ہو، پھر سکتے سے باہر آتے ہی سورۃ یسین پڑھی...
اسکی مغفرت کی دعا کرتے وقت آنکھوں سے بہے
آنسوں سورۃ یسین کے اوراق میں جذب ہوتے گئے ۔

"آج تم___ تو کل کو ہم نے بھی چلے ہی جانا ھے
ھائے!! مگر اتنی جلدی کیوں کر دی بچھڑنے میں"





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved