تازہ ترین  

15 پراسرار کہانیاں
    |     6 days ago     |    گوشہ ادب
15 پراسرار کہانیاں
مصنفہ: فلک زاہد

کہتے ہیں کہ ایک اچھا لکھاری وہی ہوتا ہے جسے تخلیق کاری کا فن خوب آتا ہو. فلک زاہد ان میں سے ایک ہے.. یہ میری جگری سہیلی ہونے کے ساتھ تھ ایک زبردست لکھاری بھی ہے. 2 کتابوں کی مصنفہ ہے اور کالمنگار بھی ہے.. فلک زاہد کی پہلی کتاب'' 15 پر اسرار کہانیاں'' ایک چونکا دینے والی کتاب کا نام ہے جو اس کم عمر لڑکی نے لکھی ہے.. نہایت پر اسرار جزبات سے ابھری ہوئ کتاب ہے.. میں نے جب اس کتاب کو پڑھا تو پہلے تو مجھے یقین ہی نہ آیا کہ اتنی زبردست کہانیاں اس بچی نے تخلیق کیں؟ اس قدر خدا نے اس کو بھر پور علم سے نوازا ہے کہ پڑھنے والا یقین نہیں کرے گا کہ یہ ایک کم عمر لڑکی جس نے ابھی میٹرک کا امتحان دینا ہے، یہ کتاب اس نے لکھی. '' horror'' لکھنا فلک کا جنون ہے اس کا تو مجھے کتاب پڑھتے ہی پتا لگ گیا تھا.. مجھے عمومًا خوفناک ڈرامہ، فلمیں اور کتابیں پڑھنے سے خوف نہیں آتا بلکہ مزہ آتا ہے..فلک کی کتاب اگر عام انسان کی نظر سے دیکھا جاۓ تو انتہائی سکتہ پیدا کر دینے والی کتاب ہے. مجھے فلک کی کتاب پڑھ کر مزہ تو بہت آیا اور جہاں اس کتاب میں ڈر انتہا کو چھوا ہے وہاں اس میں سسپنس بھی بہت زیادہ ہے. ایک کہانی اس میں، میں نے رات کے کسی پہر، انتہائی سناٹے میں جب سب نیند کی وادیوں میں مدہوش تھے اور میں اکیلی کمرے میں جاگ رہی تھی تب میں نے پڑھی تو مجھے خوف آنے لگ گیا کہ جیسے کوئ دیکھ رہا ہے مجھے یا کہیں سے نمودار ہوجاۓ گا کوئ. ورنہ مجھے کوئ خوف نہیں آتا.. یہ ایک فطری عمل ہے کہ آدھی رات کو آپ کوئ بھی ایسی چیز پڑھو گے یا دیکھو گے تو اگر مجھ جیسے کو بھی ڈر نہیں لگتا تو بھی اسے تھوڑا بہت ضرور لگے گا یا عجیب قسم کے وہم برپا ہوں ھے لازمی.
لیکن مجھے اس لڑکی کی کتاب پڑھ کر یقین نہیں آیا کہ یہ اس نے لکھی.. فلک  پاکستان، انڈیا سے زیادہ  '' foreigners '' کو،ان کے رہن سہن کو، ان کے گیت کو، فلموں کو، اور ادھر کے لوگوں کو ترجیح دیتی ہے اسی طرح سے اس نے اپنی کتاب  میں '' western names'' لوگوں(characters) کے  رکھے ہیں اور جس طرح سے ان پہ کہانیاں بنائ ہیں یہ عام بات نہیں. فلک کی کہانیوں میں ڈر اور سسپنس بہت زیادہ ہے. میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں کیسے بتاؤں کہ ایک ایک کہانی مجھے کیسی لگی اور انہوں نے مجھ پر کیسا کیسا اثر چھوڑا.. اگر بتا دیا تو آپ لوگوں کا سسپنس ٹوٹ جاۓ گا.. اس لیے میں یہ چاہتی ہوں کہ آپ لوگ جب خود پڑھیں تو ہی آپ لوگوں کو خود پتا چلے. ابھی کچھ دن قبل ہی اس کی ایک نئ کتاب بچوں کے لیے آئ ہے جس کا نام ہے '' بھوتوں کا تاج محل'' نہایت زبردست کتاب ہے.. بچوں کے لیے پڑھنے والی ہے. اس کے علاوہ اس کی جلد ایک اور دھماکے دار تخلیق میدان میں دم مارنے آرہی ہے.. جلد ہی آپ سب کے ہاتھ میں ہوگی اور وہ کتاب اس کی زندگی کے خوابوں میں سے ایک اہم خواب ہوگا..
میں نے اپنی زندگی میں ایسا کم عمر'' horror writer '' پہلی بار دیکھا ہے. خدا نے اسے وسیع علم سے نوازا ہے.. فلک کی کتاب کے لیے الفاظ بہت ہیں لیکن وہ بھی کم پڑھ جائیں گے اور قلم میرا رُکے گا نہیں پھر. میری دعا ہے فلک زاہد کے لیے کہ کامیابیاں آپ کے قدم چومیں زندگی کہ ہر موڑ پر.. اور آپ مستقبل کہ ایک بہت اچھی لکھاری ثابت ہوں..
آمین..

قرۃالعین خالد
صحافی و رائٹر
مصنفہ..





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved