تازہ ترین  

سٹیزن کونسل پسرور ایوارڈ زتقریب 2018
    |     2 months ago     |    گوشہ ادب
سرزمین علم وادب پسرور میں صدرسیٹیزن کونسل پرویزاحمدباجوہ ابن آدم پسروری ممتازصحافی وشاعروادیب کی زیرصدارت سٹی میرج ہال پسرورمیں مورخہ ۴فروری کوایک خوبصورت تقسیم ایوارڈزتقریب کا انعقادکیاگیا ۔جس میں پسرورسے تعلق رکھنے والی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے وا لی باصلاحیت شخصیات کو ان کی قابل ستائش خدمات اورشہرپسروراورپاکستان کا نام روشن کرنے کے اعتراف میںخصوصی شیلڈزسے نوازاگیا،جبکہ سکول ،کالجزاوریونیورسٹیزکی سطح پرفقیدالمثال کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کومیڈلزسے نوازاگیابطور مہمانان گرامی جوعظیم شخصیات سٹیج وتقریب کی زینت بنیں ان میں سے فرزند پسرورمحترم بریگیڈئیرمحمدشاہد محمودانچارچ ڈی ایچ اے بہاولپور،چوہدری غلام عباس سابق وزیرورہنماپاکستان تحریک انصاف پسرور،ڈی ایس پی شکرگڑھ جناب خلیل ملک ،غلام مصطفی بھٹی صدرپسروربار،حافظ خالد محمود ،علامہ عقیل احمد ظہیرسابق ناظم سٹی پسرور شامل تھے ۔ پسرورسیٹیزن کونسل کی بنیاد 1983میں کرنل محمدخان اورکچھ دیگرعلمی وادبی شخصیات کے تعاون سے رکھی گئی بعدازاں 1990ء سے تاحال ابن آدم پسروری بطورصدرانتہائی منظم اندازمیں فرائض سرانجام دے رہے ہیں ان کاکہنا ہے کہ اس تقریب کامقصددوسروںکی کامیابیوں پرناصرف خوش ہونابلکہ انکی قابل تحسین خدمات کے اعتراف میں انہیں خصوصی انعامات دے کران کا مزیدحوصلہ بڑھانا بھی ہے سٹیزن کونسل پسرورمیں علم وادب کی ترویج اورباصلاحیت افرادکوخراج تحسین پیش کرنے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے اورتحصیل بھرسے انمول موتیوںکاچنائوکرکے انہیں ایک خوبصورت ہارکی شکل میںپروکراہل علاقہ ووطن کوتحفہ پیش کرنا اوران کویہ باورکرانا کہ سرزمین پسرورکے جس کے بارے پسرورکے عظیم شاعروادیب جناب دلشادپسروری مرحوم نے فرمایا تھا کہ
شہرِماپُرسرورمے گوئید کانِ علم وشعورمے گوئید
وہ اپنے بڑوں کی درخشندہ روایات کی آج بھی امین ہے ۔اس پروقارتقریب میں نظامت کے فرائض پسرورکے مایہ نازاستادوشاعرامدادراحت نے سرانجام دیے۔تقریب کا باقاعدہ آغازتلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا اعزازمحترم حافظ قاسم فرید کے حصہ میں آیا جبکہ انتہائی خوبصورت آوازمیں ہدیہ نعت رسول ﷺمحمدہارون سلیم اوجناب محمداسلم کھوکھرنے پیش کیابعدازاںعلی زین جعفری نے خوبصورت ملی نغمہ پیش کیا انوجوان غنی ٹائیگرنے خوبصورت پرفارمنس سے حاضرین مجلس کی خصوصی توجہ حاصل کی ۔جبکہ استاد سلامت خان معروف موسیقار نے ابھی اپنی آوازکاجادوجگایا۔

اس کے بعدمہمان خصوصی بریگیڈیرمحمدشاہدمحمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے پسرورمیںجنم لیاہے یہاں کھیل کودکرجوان ہوئے ہیں تعلیم بھی حاصل کی انہیں فرزندپسرورہونے پرفخرہے ان کاکہناتھا کہ وہ پسرورکی تعمیروترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں وہ پسرورمیں لیڈزاِن کے نام سے ایک مثالی تعلیمی ادارہ بناناچاہتے ہیںجہاں طلباء کرام کی اخلاقی تربیت پرخصوصی توجہ دی جائے گی انہوں نے اس بات پرگہرے افسوس کااظہارکیاکہ زیورتعلیم سے آراستہ نوجوان بھی اخلاقی تربیت سے تہی دامن دکھائی دیتے ہیں ایک جوس کامعمولی ساڈبہ جسے وہ کوڑادان کی بجائے سڑک پرپھینک دیتے ہیں یہ المیہ ہے ہمیں اپنی اخلاقی اقدار کواپناناہوگا ان کاکہناتھا کہ وہ اپنی والدہ سرداراں بیگم سے قائم کردہ ٹرسٹ کے توسط سے شہرپسرورکی تعمیروترقی میں اپناکرداراداکرناچاہتے ہیں انکی خواہش ہے کہ پسرورکے طلباء وطالبات اپنی تعلیم مکمل کرکے بطوربہترین وامانتداراستاد،ڈاکٹر،انجینیر،بزنس مین اوردیگرشعبہ ہائے زندگی میںمہارت حاصل کرنے کے بعدبڑے شہروںکارخ کرنے کی بجائے اپنے شہرکواپنی خدمات فراہم کرنے کوترجیح دیں اس لئے کہ ہمارے شہرکا ہم پرزیادہ حق ہے اس کی پسماندگی ختم کرنے اورترقی کے راستے پرڈالنے کے لئے ہم میںسے ہرایک کواپناکردارادکرناچاہئے ۔سامعین نے انکے خطاب کوخوب سراہا اورتقریب میں شریک طلباء وطالبات نے میڈلز حاصل کرنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے اس با ت کا عزم کیا کہ وہ فراغت کے بعدپسرورشہرکے لئے اپنے آپ کو وقف کریں گے ۔
اس کے بعدمہمان خصوصی چوہدری غلام عباس سابق وزیرومرکزی رہنماپاکستان تحریک انصاف پسرورنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز کا تعلیمی نصاب فرد کوپیسہ کمانے کا گرسکھاتا ہے لیکن اسے اچھا انسان بنے کی ترغیب نہیں دیتا جو ایک افسوس ناک بات ہے انہوںنے مزیدکہاکہ ہمارے ہاں جاگیردارانہ نطام نے پنجے گاڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے امیروغریب کے درمیاں ایک بہت بڑی رکاوٹ حائل ہے ان کاکہناتھا کہ معاشرے کے ہرفردکااحتساب ناگزیرہے جس میں کسی کواستثناء نہیں ملناچاہئے انہوںنے صدرسیٹیزن کو نسل پسروراورانکی جملہ ٹیم کو بہترین اندازمیںتقریب کو منعقدکرنے پرخراج تحسین پیش کیا ۔
بعدازاں پسرورکی معروف علمی وادبی شخصیت فخربرہان پورڈاکٹرعادل صدیقی ؒجن کا حال ہی میں انتقال ہواان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اورانکے لئے معروف عالم دین علامہ عقیل احمدظہیرمہتم جامعہ نعیمیہ پسرور نے دعائے مغفرت بھی کی ۔مرحوم 13پنجابی ،3اردوشعری اور1نثری تصنیف کے مئولف تھے گورنمنٹ پوسٹ گریجوئیٹ کالج گوجرانوالہ سے بطورصدرشعبہ پنجابی ریٹائیرمنٹ حاصل کی ان کا تعلق پسرورکے مشہورومعروف علمی وادبی گائوں برہان پورچوہان سے تھابعدازاںبندہ نے مہمانان گرامی کوڈاکٹرعادل صدیقی کی آخری سترھویںشعری خوبصورت تصنیف ’’رُتاں بدلن والیاں نیں ‘‘ پیش کی ۔
اس موقع پرمعروف علمی ادبی شخصیت اخترچشتی ،چوہدری غلام عباس ،بریگیڈئیرشاہدمحمود،ڈی ایس پی ملک خلیل احمد،صدربارپسرورغلام مصطفی بھٹی ،علامہ عقیل احمدظہیر،حافظ خالدمحمود،پروفیسرشہزاداحمدبٹ ،ابن آدم پسروری ،حافظ احمدنئیر،سیکرٹری بارنیازاحمدباجوہ،پروفیسر اسحاق باجوہ ،جہانگیرجھٹول،میڈم گلنازودیگرنے ایوارڈزاورمیڈلزتقسیم کئے ،جبکہ ایوارڈزوصول کرنے والوںمیں سے توقیرالیاس چیمہ ایڈمنسٹریشن ،اسدباجوہ مینجمنٹ ،روزینہ رائوٹیچنگ ،محمداسلم نواب سیاست ،میاں عدنان صدیقی ایجوکیشن ،محمداخترچشتی لٹریچر،جمیل اختر ایڈمنسٹریشن ،محمدسرفرازباجوہ بینکنگ ،چوہدری افتخارکھوکھربزنس،چوہدری خالد مسعود وکالت ،پروفیسر رضوان بٹ ٹیچنگ ،ریاض احمد مغل سپورٹس ،ڈاکٹرمحمدجنیدصحت ،ذیشان یوسن گجرٹیلنٹ ،طاہرمبین ذہانت،قمرعباس چاندسیاست ،شیخ کرامت علی سوشل ورکر،پروفیسر اسحاق باجوہ شاعری ،استاد سلامت علی میوزک ،محمدزاہدباجوہ کالم نگاری،ڈاکٹرآمنہ افضل رائومیڈیکل ،صباریاض بٹ میوزک،میڈلز حاصل کرنے والے خوش نصیب ہونہارطلباء وطالبات میںسے علشباء اخلاق ایم بی بی ایس سٹوڈنٹ ،جویریہ شاہزین ایم بی بی ایس،علی رضاجاویدایم بی بی ایس ،امیرحمزہ ایم بی بی ایس،ملک رئیس کیپٹن آرمی ،عمرابراہیم سیکنڈلیفٹیننٹ ،محمدسعدضیاء باجوہ ایم بی بی ایس،محمداورنگزیب یونس انجینیرنگ،شہریاروارث پری میڈیکل ،یحیٰ فاروقی پری انجئیرنگ ،انس نعیم آئی سی ایس،عائشہ یونس میٹرک
ٹاپرگوجرانوالہ بورڈ،محمدسلیمان میٹرک ٹاپر،ایمن الماس میٹرک ٹاپر،شہروزپری میڈیکل ،فاطمہ راحت پری میڈیکل ،سدرہ بانو سیکنڈپوزیشن گوجرانوالہ بورڈ،خیرالنساء میٹرک پوزیشن ،ذکیہ کوثر میٹرک پوزیشن،لائیبہ عرفان ،الماس ظہیروغیرہ
تقسیم انعامات کے بعدپروفیسر اسحاق باجوہ معرو ف شاعروادیب نے اپنی خوبصورت شاعری کے ذریعہ سے سامعین وناظرین کی مسکراہٹیں اورپھرپوردادسمیٹی انکی بے مثال پنجابی شاعری سے تقریب کاحسن دوبالا ہوگیا ۔
ان کے بعدناظم تقریب جناب امدادراحت جوکہ ایک بہترین استاداورشاعرہیں انہوںنے کچھ بہترین اشعار سامعین کی سماعت کے نظرکیے جس پرانہیں خوب سراہاگیا ۔تقریب کے اختتام پرصدرسیٹیزن کونسل ابن آدم پسروری نے مختصر سے خطاب میں تمام شرکاء کا شکریہ اداکیااورایوارڈزومیڈٖلزلینے والے طلباء طالبات کو مبارکباد پیش کی ۔اس کے بعدایک گروپ فوٹوکے ساتھ یہ خوبصورت تقریب اختتام پذیرہوئی جس کے بعدتمام شرکاء کو کھانا کھلایا گیا۔ 





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved